درآمد شدہ گاڑیوں کی تصدیق اب 3 دن میں مکمل ہوگی

0 5,181

کسی بھی قسم کی تاخیر روکنے اور شہریوں کو سہولت دینے کے لیے حکومت نے مختلف ہدایات جاری کی ہیں کہ جن میں درآمد شدہ گاڑیوں کی تصدیق موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی (MRA) کا لیٹر موصول ہونے کے بعد 3 ایامِ کار (working days) کے اندر کرنے اور ان گاڑیوں کو تصدیقی رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت بھی شامل ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق درآمد شدہ گاڑیوں کی تصدیقی رپورٹ جاری ہونے کا عمل تقریباً 5 سے 9 مہینے لیتا ہے۔ کراچی ویسٹ کسٹمز کلیکٹوریٹ میں ایک ڈیسک متعین کیا گیا ہے تاکہ ہر صوبے کی مختلف موٹر رجسٹرنگ اتھارٹیز (MRAs) سے درخواستیں وصول کرے اور انہیں بروقت پہنچائے۔ ایک ویری فکیشن اپریزنگ آفیسر کو بھی مقرر کیا گیا ہے جو ڈاک ریسپٹ آفیسر (DRO) سے درخواستوں کی وصولیابی کے ساتھ ہی ان پر مزید کام کرے گا۔ 

ہدایات کے مطابق WeBOC سسٹم کے تحت درآمد شدہ گاڑیاں بھی متعلقہ ایکسائز افسر سے تصدیق کروائی جا سکتی ہیں کیونکہ وہ آن لائن ریکارڈ تک رسائی رکھتے ہیں۔ البتہ وَن-کسٹمز سسٹم کےتحت درآمد ہونے والی کاروں کی تصدیق صرف کراچی کسٹمز کی جانب سے ہی کروائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ وَن-کسٹمز سسٹم کو کلیئر کرنے والی گاڑیوں میں یہ تفصیلات شامل ہوں: 

  • امپورٹر یعنی درآمد کنندہ کا نام اور پتہ 
  • کلیئرنگ ایجنٹ کا نام اور پتہ مع CHAL نمبر 
  • مشین/GD نمبر
  • کیش نمبر
  • گاڑی کی تفصیل مع H.S کوڈ 
  • لیڈنگ نمبر اور تاریخ کا بل 
  • چیسی نمبر 
  • درآمد کے وقت جمع کروائی گئی ڈیوٹی اور ٹیکس کی رقم 

یاد رکھیں کہ مندرجہ بالا تفصیلات سسٹم سے حاصل کی گئی ہوں اور ان میں معلومات نکالنے کے وقت اور تاریخ کا ذکر ہو۔ Principal Appraiser ان تفصیلات کی جانچ کرے، دستاویز پر دستخط کرے اور مہر لگائے۔ نوٹیفکیشن یہ بھی تجویز کرتا ہے کہ ان احکامات پر فوری طورپر پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر عمل کیا جائے۔ ویسٹ کسٹمز ہاؤس کا باضابطہ نوٹیفکیشن نیچے دیکھیں:

اس سسٹم کے نفاذ سے عوام کا بہت وقت بچے گا اور ایجنٹ ان کا استحصال نہیں کر پائیں گے۔ کسی بھی گاڑی کی تفصیلی جانچ کی ضرورت نہ ہونے کی صورت میں اسسٹنٹ/ڈپٹی کلیکٹر یقینی بنائے گا کہ اس کی تصدیقی رپورٹ 3 ایامِ کار (working days) میں جاری ہو جائے۔ 

اس کے علاوہ ایڈیشنل کلیکٹر کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اس حوالے سے ہر پندرہ دن میں انسپکشن ہوگی۔ اس حوالے سے آپ کی رائے کیا ہے؟ ہمیں نیچے تبصروں میں بتائیں اور ایسی ہی مزید خبرو ں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.