MG GT کا ٹیسٹ یونٹ پاکستان پہنچ گیا

0 1,361

آخرکار MG 5 کا ٹیسٹ یونٹ پاکستان پہنچ گیا۔ یہ وہ گاڑی تھی جس کا ایک لمبے عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اس گاڑی کو ایک ٹریلر پر دیکھا جا سکتا ہے جسے غالبا کراچی پورٹ سے ڈیلرشپ لے جایا جا رہا ہے۔ پیلے رنگ کی یہ گاڑی یقینا MG کے مداحوں کے لیے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ چونکہ یہ ایک ٹیسٹ یونٹ ہے اسی لیے ہم گاڑی کے فوری لانچ کی توقع نہیں کر رہے ہیں۔  یعنی MG پاکستان پہلے اس گاڑی کو پہلے پاکستان کی سڑکوں پر آزمائے گا تاکہ یہ جانچ کی جا سکے کہ لوکل روڈز کیلئے یہ مناسب ہے یا نہیں۔

Watch Video: 

ایم جی 5 کا انتظار کب شروع ہوا؟

ایم جی 5 کا انتظار فروری 2021 میں شروع ہوا جب ایم جی پاکستان کے نمائندے جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اس گاڑی کی تصاویر شیئر کیں۔ اپنی ٹویٹ میں جاوید آفریدی نے گاڑی کی تصاویر شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین سے سوال کیا کہ آپ کوکیا لگتا ہے کہ اس گاڑی کی قیمت کیا ہوگی؟

انٹرنیشنل فیچرز

MG 5 ایک ڈی-سیگمنٹ فیملی سیڈان ہے جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹائلش ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی رکھتی ہے۔ یہ گاڑی گزشتہ سال ستمبر 2020 متعارف کروائی گئی ہے۔ پاور فل فیچرز اور خوبصورت شکل کی وجہ سے یہ گاڑی صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

عالمی سطح پر اس گاڑی کے جدید ویریںٹ میں انجنز کی دو آپشنز دی گئی ہیں، یہ دونوں انجن 1500 سی سی SAIC 4-cylinder 16-valve ہیں۔ ان میں سے ایک نیچرلی ایسپائریٹڈ ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل یا 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 119 ہارس پاور پیدا کرتا ہے جبکہ دوسرا ٹربو چارجڈ انجن ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل یا 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 173 ہارس پاور پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ گاڑی ٹیل لائٹس، LED ڈے ٹائم رننگ لیمپس، پروجیکٹر ہیڈ لیمپس اور الیکٹرک سن رُوف کے ساتھ سپورٹی ایکسٹیرئیر رکھتی ہے جبکہ گاڑی کا انٹیرئیر کشادہ اور کافی آرام دہ ہے۔

اگر یہ گاڑی پاکستان میں لانچ کی جاتی ہے تو یہ پاکستان کی مشہور سیڈانز ٹویوٹا کرولا، ٹویوٹا یارِس اور ہونڈا سٹی کو ٹکر دے سکتی ہے۔

‎MG پاکستان آئے روز ایک نئی گاڑی کی جھلکی جاری کرتا ہے لیکن کمپنی اس وقت پاکستان میں تین گاڑیاں MG HS, MG ZS اور MG ZS EV آفر کر رہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ کمپنی جلد ان گاڑیوں کو بھی پاکستان میں لانچ کرے گی۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.