کراچی کی لیاری ایکسپریس پر پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڑے دو نوجوانوں ٹک ٹاکرز سے جا ٹکرائی۔ حادثے کی چونکا دینے والی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ صارفین تیز رفتار ڈرائیونگ اور ویڈیو شوٹنگ کے ممکنہ خطرات پر تبصرے اور تشویش کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس ہفتے کے آخر میں لیاری ایکسپریس وے کے گارڈن ٹو منی پور ٹریک کے قریب پیش آیا۔ موٹروے پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوان لڑکے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو بنانے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار کار ان سے ٹکرا گئی۔ اس دوران کار کے مالک نے بتایا کہ ٹائر پھٹنے سے ان کی کار بے قابو ہو گئی جس کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
کراچی لیاری ایکسپریس وے پر ٹک ٹاک بنانے والوں کو حادثہ۔.#BoloKarachi #LyariExpressway #Incident #Tiktokers #CarIncident #Karachi #Pakistan #NewsAlert #BreakingNews #NewsUpdate pic.twitter.com/xRHTFSWVnv
— Bolo Karachi (@bolokarachipk) July 2, 2023
حادثہ
خوش قسمتی سے اس حادثے میں نوجوان لڑکوں میں سے ایک کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اگرچہ ویڈیو میں سنی جانی والی اس کی آوازیں خوفناک ہیں لیکن دونوں لڑکے کسی بھی سنگین چوٹ سے محفوظ رہے۔ مزید برآں، متاثرہ خاندان نے کار کے مالک کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔ تاہم موٹروے پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے۔
سوشل میڈیا پر لوگ اس حادثے سے متعلق پر تبصرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر ویڈیوز بنانے کے لیے سوشل میڈیا انفلوئنسرز، خاص طور پر ٹک ٹاکرز کے لیے مناسب ضابطے ہونے چاہئیں کیونکہ اس کے نتیجے میں سنگین حادثات اور جانیں بھی ضائع ہو سکتی ہیں۔
امید ہے کہ اس طرح کے واقعات تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے ان ڈرائیوروں اور ٹک ٹاکرز دونوں کے لیے ایک سبق ثابت ہوں گے جو اپنے اکاؤنٹس پر فالوورز اور لائکس حاصل کرنے کے لیے مختلف چیزیں کرتے ہیں۔
کراچی میں پیش آنے والے اس حادثے کے بارے آپ کا کیا موقف ہے؟ ذمہ دار کون ہو سکتا ہے؟ براہ کرم تبصرے کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔