“پاکستان آٹو شو 2021” کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

0 13,677

انتظار کی گھڑیاں ختم! ایک لمبے انتظار کے بعد آخر پاکستان آٹو شو 2021 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ PAPS کی ویب سائٹ کے مطابق ایونٹ کا انعقاد رواں سال 14-13-12 نومبر کو کراچی ایکسپو سنٹر میں ہوگا۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز اس ایونٹ کی میزبانی نہیں کرے گی۔
ویب سائٹ کے مطابق اس پروگرام کا مقصد پاکستانی آٹوموٹو انڈسٹری کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو انڈسٹری کی صلاحیت کو دنیا کے سامنے ظاہر کرے گا۔

اس کےعلاوہ مذکورہ تین روزہ شو میں پورا آٹو انجینئرنگ سیکٹر ایک ہی چھت کے نیچے اکٹھا ہوگا جس میں حکومتی ارکان، لوکل اور عالمی خریدار، خام مال مہیا کرنے والوں اور مشینری بنانے والوں سمیت بہت ساری دیگر تنظیمیں بھی شرکت کریں گی۔
تنظیم PAPS کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان آٹو شو 2021 ایک لاکھ سے زائد افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

گزشتہ پاکستان آٹو شو

گزشتہ پاکستان آٹو شو عالمی وبا کے پھیلاؤ سے قبل منعقد کیا گیا تھا۔ یہ ایونٹ گزشتہ سال 21 سے 23 فروری تک انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر منعقد میں کیا گیا تھا۔
پاک وہیلز اس بڑے ایونٹ کا ڈیجیٹل پارٹنر تھا۔ یہ نمائش ہال1، ہال2 اور ہال3 میں منعقد ہوا تھا۔ نمائش کا کل ایریا 120،000 مربع فٹ پر محیط تھا۔

گزشتہ شو کس آٹو کمپنی کے نام رہا؟

بلاشبہ ہیونڈائی نشاط موٹرز اور سازگار- بائیک نے شو کو اپنے نام کیا اور پورے شو کے دوران یہ دو آٹوکمپنیاں عوام کی توجہ کا مرکز رہیں۔
جاپانی آٹو کمپنیز ہنڈا اٹکلس کارز پاکستان لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے بھی اس شو میں حصہ لیا تھا۔

اس کے علاوہ آٹو پارٹس تیار کرنے والی کمپنیوں سروس ٹائر، پینتھر ٹائر، انٹرنیشنل انٹرپرائزز، لوکل کمپنیز اور سروس مہیا کرنے والی دیگر کمپنیز نے بھی اس شو میں شرکت کی تھی۔

اس موقع پر PAAPAM نے تین ہزار سے زائد، چھوٹی، درمیانی اور بڑی کمپنیز کی نمائندگی کرتے ہوئے انھیں اپنی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا موقع دیا۔

کیا آپ آنے والے شو کیلئے خوش ہیں، نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں ہمیں ضرور آگاہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.