لینڈ کروزر 2022 کے انٹیرئیر کی صاف تصاویر لیک
ج ہم آپ کے لیے لینڈ کروزر 2022 کے انٹیرئیر کی چند خصوصی تصاویر لے کر آئے ہیں جو کہ حال ہی میں لیک ہوئی ہیں۔ یہ تصاویر گزشتہ لیک ہونے والی تصاویر کی نسبت کافی صاف ہیں جن میں آپ 2 ٹون انٹیرئیر، ٹرانسمیشن، ڈیش بورڈ، انفوٹینمنٹ سکرین اور اے سی یونٹ کو صاف دیکھ سکتے ہیں۔
لینڈ کروزر 2022 نے گاڑیوں کے شوقین افراد میں ایک سنجیدہ تجسس پیدا کر رکھا ہے۔ امید کی جا رہی کہ عالمی سطح پر یہ ایس یو وی رواں ماہ لانچ کی جائے گی۔
لینڈ کروزر 2022 کے انجن آپشنز
گزشتہ ماہ ایک انسٹا گرام پیج Land Cruiser.300 نے ایک تصویر شئیر کی جس میں دو انجن آپشنز کو دیکھا گیا تھا جن کی ٹارک اور ہارس پاور بھی مختلف تھی۔ تصویر کے مطابق یہ ایس یو وی 3500 سی سی ٹربوچارجڈ V6 اور 3300 سی سی ڈیزل V6 انجن کیساتھ آئے گی۔
3500 سی سی ٹربوچارجڈ V6 انجن 5200 rpmسے 409 ہارس پاور پیدا کرتا ہے جبکہ rpm2000 سے3600rpm کے درمیان650Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ حالیہ ٹربو چارج انجن پرانےV8 انجن کی نسبت کافی اکنامیکل ثابت ہوگا۔
دوسری جانب 3300 سی سی ڈیزل V6 انجن 4000rpm سے 302 ہارس پاور پیدا کرتا ہے جبکہ 1600rpm سے 2600rpm سے 700Nm ٹارک پیدا کرے گا۔ اس کے علاوہ نیا انجن پرانے V8 انجن کی نسبت 40 ہارس پاور اور 50Nm زیادہ ٹارک پیدا کرے گا۔ پرانے V8 انجن کا خاتمہ اور نئے V6 انجن کا سامنے آنا کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے یہ خبر گردش کر رہی تھی۔
ایکسٹیرئیر کی لیک شدہ تصاویر
لینڈ کروزر 2022 کی لیک کی گئی تصاویر کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ مذکورہ ایس یو وی کے فرنٹ پر کافی چوڑی اور ریکٹینگولر گرل لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نئے ماڈل میں ریکٹینگولر ہیڈ لائٹس متعارف کراوئی گئی ہیں اور مین گرِل کی نچلی طرف ویںٹ کی طرز کا ٹرِم سیکشن بھی دیا گیا ہے۔
اسی طرح بوںٹ کی بات کی جائے تو نئے آنے والے ماڈل میں آپ کو دو دھاری والا بولڈ بونٹ دیکھنے کو ملے گا۔ گاڑی کے ایکسٹیرئیر کو مزید تفصیل سے دیکھا جائے تو اس میں آپ کو گہرا سی پِلر لنک اور trapezoidal طرز کے وہیل آرکیز بھی ملیں گے۔
اس کے علاوہ سائید ویو مررز ونڈو کی بجائے دروازوں پر نصب کیے گئے ہیں جبکہ نئی ٹیل لائٹس بھی متعارف کروائی گئی ہیں۔ جس سے کار کے ایروڈائنامکس میں مزید اضافہ کی