متوقع قیمتوں کی کہانی کب ختم ہوگی؟

0 2,278

نئی آٹو پالیسی (26-2021) میں حکومت کی جانب سے تمام گاڑیوں پر FED 2.5 فیصد کم کرنے کے بعد مقامی آٹو مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ایک جوش پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ 1000 سی سی تک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد کر دیا گیا ہے جس کے بعد ایک بات یقینی ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا۔

ہم ایسا اس لیے کہہ رہے کہ ڈالر کی چند روپے قیمت بڑھنے پر فوراً گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا جاتا ہے لیکن اب جبکہ حکومت کی جانب سے ٹیکس پر چھوٹ دی گئی ہے تو کار کمپنیز کی جانب سے تاحال گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔

بجٹ میں ٹیکس پر چھوٹ:

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران سیلز ٹیکس میں 12.5 فیصد کمی اور 850 سی سی تک گاڑیوں پر عائد ایف ای ڈی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تین ہفتے قبل حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا لیکن کار کمپنیز نے قیمت میں کمی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ اب جبکہ حکومت کی جانب سے 1000 سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس ختم کردیا گیا ہے تو اس کے باوجود کمپنیز کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کوئی بیان نہیں آیا۔ اس کے علاوہ چند دن قبل ایف بی آر کی جانب سے پیش کیے گئے فنانس بِل 2021 میں تمام گاڑیوں پر عائد ایف ای ڈی میں 2.5 فیصد کمی کی گئی ہے لیکن اس باوجود کارساز کمپنیوں نے قیمت میں کوئی کمی نہیں کی۔

قیمتوں میں کمی سے متعلق پائی جانیوالی الجھن

گزشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتے نوٹیفیکیشنز میں ہنڈا اٹلس اورہنڈا اٹلس کی قیمتوں میں کمی کی بات کی جا رہی ہے۔ جنھیں دیکھ کر صارفین کافی خوش ہیں لیکن ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنیز نے ایسا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔

دونوں ہنڈا اور کِیا نے اپنے اعلان میں اس خبر کی تردید کی ہے۔ کمپنی آفیشلز کے مطابق انتظامیہ قیمتوں میں کمی پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا اعلان اس ہفتے میں یا اس کے آخر تک کیا جائے گا۔ یعنی صارفین کو مزید انتظار کرنا پڑے گا۔دوسری جانب کسی بھی سرکاری وزیر یا عہدیدار نے آٹو پالیسی کے بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں کیا یہی وجہ ہے صارفین کے درمیان ایک الجھن پائی جاتی ہے۔

متوقع قیمتوں کی الجھن کب ختم ہوگی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ 6 جولائی کو ٹیکس میں کمی کی تجاویز پر بات کرے گی۔  رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ مختلف ٹیکسز پر تبادلہ خیال کرے گی جن میں ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی (ACD) شامل ہیں۔ تجاویز منظور ہو جانے کی صورت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی حتمی ہوگی۔ اسی لیے امید ہے کہ کار ساز کمپنیاں بدھ کے روز نئی قیمتوں کا اعلان کریں گی۔ لہذا آپ کو مزید دو دن کا انتظار کرنا ہوگا جس کے سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.