پاکستان آٹو شو 2022 میں کونسی گاڑیاں لائی جائیں گی؟

0 1,267

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) کی جانب سے پاکستان آٹو شو (PAPS) 29 سے 31 جولائی 2022 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہاں اہم سوال یہ ہے کہ شو میں کونسی نئی گاڑیاں لائی جائیں گی۔

تمام بڑی کار کمپنیاں بشمول ٹویوٹا، ہنڈا، سوزوکی، چنگان ماسٹر، پروٹون پاکستان، سازگار انجینئرنگ، کِیا لکی اور ہیونڈائی نشاط اس تقریب میں شرکت کریں گی۔ ہر سال کی طرح، توقع ہے کہ اس بار بھی بہترین گاڑیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

اس کے علاوہ آپ کے جوش و خروش کو بڑھانے کے لیے ہم نے یہ جاننے کیلئے تحقیق کی کہ ایونٹ میں کون سی نئی کاریں دکھائی جا سکتی ہیں۔ اس بارے ذرائع سے حاصل ہونے والی تمام معلومات ذیل میں درج ہیں۔ یاد رہے کہ ہمیں ذرائع نے یہی بتایا ہے، یہ آفیشل معلومات نہیں ہیں۔

ہنڈا HR-V

اس وقت پاکستان میں ہںڈا HR-V کا سب سے زیادہ انتظار کیا جا رہا ہے۔ مقامی سڑکوں پر اس کار کے ٹیسٹ یونٹس دیکھے جانے کے بعد صارفین میں گاڑی سے متعلق جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ یہ یونٹ HR-V ہے کیونکہ رئیر پِلر، سپوائلر اور الائے وہیل کا ڈیزائن Honda HR-V سے مماثلت رکھتا ہے۔ بعدازاں، رجسٹریشن نمبر سے پتہ چلا کہ یہ واقعی ہنڈا  HR-Vہے۔ کمپنی نے گاڑی حاصل کرنے کیلئے 6050000 روپے ادا کیے ہیں۔

MG لائن اپ

اس کے بعد ہمارے پاس ایم جی پاکستان کا نمبر آتا جو مقامی مارکیٹ میں آنے کے بعد سے خبروں میں دیکھی جاتی ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی شو میں کافی گاڑیاں سامنے لاسکتی ہے۔ جن میں ایم جی ماروِل (EV)، ایم جی جی ٹی 5، ایم جی RX8 اور کمپنی کی جانب HS کے مقامی طور پر تیار کردہ دیگر یونٹس شامل ہوں گے۔

لوگ ہمیشہ MG کاروں کی طرف راغب رہے ہیں اور HS کمپنی کے لیے ایک کامیابی ثابت ہوئی ہے کیونکہ لوگوں نے اسے بڑی تعداد میں خریدا ہے۔ اس کے علاوہ لوگ ایم جی تھری کا بھی انتظار کر رہے ہیں، جس کی قیمت 20 لاکھ روپے سے کم ہے۔ لیکن ہمیں نہیں لگتا کہ یہ گاڑی شو میں لائی جائے گی۔ کے لائن اپ کا حصہ ہو گا۔ دوسری جانب ہے ممکن ہے کہ کمپنی نے صارفین کیلئے کچھ سرپرائز رکھا ہو۔

ہیوالPHEV H6

رپورٹس کے مطابق کمپنی شو میں ہیوال H6 پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل دکھا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ کمپنی نے ہیوال H6 اور جولین کے CBU یونٹس پاکستان میں فروخت کیے ہیں اور صارفین نے دونوں کاروں کو پسند کیا ہے۔

سوزوکی کاریں

رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ شو میں تین سوزوکی کاریں پیش کی جائیں گی۔ ایم جی، ہنڈا اور ہیوال سمیت دیگر کمپنیوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شو میں کونسی گاڑیاں لائیں گی لیکن سوزوکی نے حیرت اور غیر یقینی کی لہر کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گاڑیوں کے بارے نہیں بتایا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.