ٹویوٹا یارس، ہنڈا سٹی، چنگان ایلسون یا پروٹون ساگا۔۔۔ کون سی گاڑٰی محفوظ ترین ہے؟

0 3,276

گزشتہ کئی سالوں میں بہت سی کومپیکٹ اور سستی سیڈانز لانچ کی گئی ہیں جن میں ٹویوٹا یارس، چنگان ایلسون اور پروٹون ساگا جیسی گاڑیاں سب سے پہلے دیکھنے کو ملیں جبکہ ہنڈا سٹی کا نیا 6 جنریشن ماڈل ابھی سامنے آنا باقی ہے۔ سستی ہونے کی وجہ سے ان گاڑیوں کو صارفین زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ سیفٹی فیچرز کی عدم دستیابی کے باعث طویل عرصے سے اس سیگمنٹ کی گاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اس سیگمنٹ میں نئی آنے والی گاڑیوں میں نئے سیفٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں جو ان تمام گاڑیوں میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ آئیے ان کا موازنہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ موازنہ ان گاڑیوں کے ٹاپ ویرینٹس کے مابین کیا جا رہا ہے جن میں یارس 1.5L ATIV X CVT، 1500 سی سی ہنڈا سٹی ایسپائر، چنگان ایلسون 1500 سی سی Lumiere اور پروٹون ساگا Ace شامل ہے۔

ائیر بیگ اور سیٹ بیلٹ

ائیر بیگ اور سیٹ بیلٹ کی بات کی جائے تو صرف ہنڈا سٹی میں یہ فیچر نہیں دیا گیا جبکہ اس کے علاوہ مذکورہ گاڑیوں میں ڈرائیور+ پیسنجر ائیر بیگز دئیے گئے ہیں۔ دوسری ان تمام گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ دی گئی ہے۔

ہَل سٹارٹ اسسٹ

پاکستان ، خاص طور پر شمالی علاقوں میں سیاحت کی صنعت بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ لہذا ہل اسٹارٹ اسسٹ جیسا فیچر گاڑیوں کے لئے انتہائی اہم ہے۔ ٹویوٹا اور پروٹون نے اپنی گاڑیوں میں یہ فیچر دیا ہے جبکہ چنگان اور ہنڈا کی جانب سے یہ فیچر نہیں دیا گیا یعنی اس کیٹگری میں یارس اور ساگا بازی لے جا چکی ہیں۔

ABD اور EBD بریک اسسٹ

ان تمام سیڈانز میں اینٹی لاک بریک سسٹم (ABD) اور الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن سسٹم دیا گیا ہے (EBD) دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایلسون کے علاوہ تینوں گاڑیوں میں بریک اسسٹ کا آپشن دیا گیا ہے۔

ٹریکشن کنٹرول کے ساتھ وہیکل سٹیبلٹی

صرف یارس اور ساگا ٹریکشن کنٹرول کے ساتھ وہیکل سٹیبلٹی جیسے فیچر کے ساتھ آتی ہیں جو ان کو مزید سٹیبل بناتا ہے۔

فیول آٹو کٹ

یہ ایک پیچیدہ فیچر ہے جس پر بہت کم بات کی جاتی ہے۔ اس فیچر کے تحت کسی بھی حادثے کی صورت میں فیول کی فراہمی کو فورا بند کردیا جاتا ہے تاکہ آگ بھڑکنے کے امکانات کو ممکنہ حد تک کم کیا جا کسے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ٹویوٹا یارس میں یہ فیچر دیا گیا ہے جو اسے مزید محفوظ گاڑی بناتا ہے۔

ISOFIX چائلڈ سیٹ

ایک بار پھر ہنڈا سٹی میں یہ فیچر نہیں دیا گیا جبکہ یارس، ایلسون اور ساگا میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے جس سے گاڑی آپ کے بچے کے لیے کافی محفوظ ہوجاتی ہے۔

کی اینڈ لائٹ ریمائنڈنگ وارننگ

چاروں سیڈانز میں یہ فیچر پایا جاتا ہے۔ پرانے فیچر کے تحت گاڑی کے اندر چابی بھول جانے کی صورت میں آپ کو وارننگ دی جاتی تھی جبکہ نئے فیچر کے تحت لائٹ آن رہنے کی صورت میں بھی وارننگ دی جاتی ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اس موازنے کے بعد آپ کو ان چاروں میں سے بہترین گاڑی کا انتخاب کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔

آخر میں یہ کہ ہمارے پاس ہزاروں کی تعداد میں یارس، ایلسون، سٹی اور ساگا فروخت کے لیے موجود ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.