ہم سب جانتے ہیں کہ تمام آٹو کمپنیز ڈلیوریز میں تاخیر کا سامنا کر رہی ہیں اور یہ صرف لوکل انڈسٹری کی کہانی نہیں ہے بلکہ دنیا بھر کی آٹو اںڈسٹری اسی مشکل میں گھری نظر آتی ہے جس کی اہم وجہ سیمی کنڈکٹر چِپ کی کمی ہے۔
آٹو کمپنیز کے پاس سیمی کنڈکٹر چپ کی کمی ہے جس کی وجہ سے کمپنیز گاڑیوں کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے سے قاصر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گاڑیوں کی ڈلیوریز میں تاخیر کی جارہی ہے۔ عالمی وبا کے علاوہ ایسا کیا ہوا کہ سیمی کنڈکٹر چپس سے متعلق شدید بحران نے جنم لیا اور اس مسئلے پر قابو پانے میں مشکل کا سامنا کیوں ہے؟ اسی پر تفصیل سے بات کریں گے۔
سیمی کنڈکٹر چپس اتنی اہم کیوں ہیں؟
سیمی کنڈکٹر چپس ہمارے استعمال تقریبا ہر چیز میں پائی جاتی ہیں۔ یہ آپ کے فون، آپ کے کمپیوٹر اور آپ کے ٹی وی میں بھی پائی جاتی ہیں۔ یہ آپ کی گاڑی سے لے کر آپ کے کریڈٹ کارڈ تک میں استعمال ہوتیں ہیں۔ یہاں تک کہ یہ سیمی کنڈکٹر مختلف اشیا تیار کی جانے والی فیکٹریز میں بھی بروئے کار لائی جاتی ہیں۔
Every car takes roughly 14,00 semiconductors to make.
اس وقت لاکھوں کی تعداد میں گاڑیاں پائی جاتی ہیں جن میں ابھی یہ چپ نصب کرنا باقی ہے۔ چپس کی انسٹالیشن کے بعد یہ گاڑیاں کسٹمرز کو ڈلیور کرنے کیلئے تیار ہو جائیں گی۔
کیا غلط ہوا؟
1۔ عالمی وبا کورونا
سیمی کنڈکٹر چپ کی کمی کے پیچھے سب سے وجہ عالمی وبا COVID-19 ہے۔ جب لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں سے گھروں میں رہنے کا مطالبہ کیا گیا تو آن لائن آرڈرز کی رفتار بڑھ گئی۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنے گھریلو دفاتر کے لیے کمپیوٹر، ورزش کے لیے فٹنس کا سامان اور تفریح کے لیے گیمنگ کنسول خریدے۔ اس طرح بڑے پیمانے پر ان تمام الیکٹرانکس کی ڈیمانڈ نے چپ مینوفیکچررز کو مشکلات کا شکار کر دیا اور یوں جلد ہی عالمی وبا کورونا نے سیمی کنڈکٹر کی کمی کو ایک بحران میں بدل دیا۔ چونکہ الیکٹرونکس انڈسٹری آٹوموٹیو انڈسٹری سے بہت بڑی ہے اس لیے چپ مینوفیکچررز نے الیکٹرانکس مینوفیکچررز کو چپس کی فراہمی کو ترجیح دی اور یوں آٹو انڈسٹری کو بحران میں دھکیل دیا گیا۔
2۔ سپر پاورز کے مابین جنگ
اس چپ بحران کے پیچھے دوسری بڑی وجہ عالمی سطح ہر جنم لینے والی سیاست بھی ہے۔
امریکی حکومت نے چین کی سب سے بڑی سیمی کنڈکٹر چپ بنانے والی کمپنی SMIC پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے SMIC امریکی سے متعلقہ والی کمپنیوں کو چپس فراہم نہیں کر سکا اور انہیں دوسرے چپ مینوفیکچررز TSMC (تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی) اور سام سنگ سے رجوع کرنا پڑا۔ لیکن یہ کمپنیاں پہلے ہی اپنی پوری صلاحیت استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ چپس تیار کر رہی تھیں۔ TSMC سونی، ایپل، مائیکروسافٹ، Nvidia ، کوالکوم، اے ایم ڈی اور یہاں تک کہ Intelکے لیے بھی چپس بناتی ہے۔ لہذا، TSMC آٹو کمپنیوں کی مدد نہیں کر سکی۔
3۔ قدرتی آفات
چپس بنانے کے لیے مینوفیکچررز فیکٹریوں اور ویفرز کو صاف کرنے کے لیے بڑی مقدار میں انتہائی خالص پانی استعمال کرتے ہیں۔ صرف TSMC نے 2019 میں 63000 ٹن پانی استعمال کیا۔ یہ دو مقامی آبی ذخائر کی فراہمی کا 10 فیصد سے زیادہ بنتا ہے اور پھر جب تائیوان نے 2021 میں بدترین خشک سالی کا سامنا کیا تو حالات اور بھی خراب ہوگئے۔
اس کے علاوہ جاپان میں رینیساس الیکٹرانکس کی ناکا فیکٹری میں لگنے والی آگ نے N3 عمارت کو جلا کر راکھ کر دیا جو کہ بنیادی طور پر آٹوموٹیو منی کنٹرولرز تیار کرتی ہے۔ فیکٹری کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور اس کی 95 سے زائد صلاحیت بحال بھی ہو چکی ہے لیکن پلانٹ اپنی سابقہ پیداوار کی سطح تک نہیں پہنچ سکتا۔
آٹو انڈسٹری کے کیا حالات ہیں؟
عالمی سیمی کنڈکٹر چپ کی قلت پوری دنیا کے کار مینوفیکچررز کو نقصان پہنچا رہی ہے اور انہیں کارخانے بند کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ کمپنیز کو پیداوار اور فروخت میں میں کمی اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ گلوبل آٹو انڈسٹری مجموعی طور پر منصوبہ بندی سے 4 ملین کم گاڑیاں تیار کرے گی جس کی وجہ سے کمپیز کو 110 بلین ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بین الاقوامی آٹو مارکیٹ میں سب سے بڑے نام فورڈ، ٹیسلا، بی ایم ڈبلیو، جی ایم موٹرز اور دیگر کمپنیز اس بحران کا سامنا کر رہی ہیں۔ یہاں تک کہ ٹویوٹا اپنی پیداوار میں 40 فیصد کمی کر رہی ہے۔
موجودہ مسائل کا حل کیا ہے؟
اس طرز کے بحران کے مسئلے کا حل نہ تو سادہ ہے اور نہ ہی سستا۔ گزشتہ 18 ہفتوں سیمی کنڈکٹر چپس کی ڈیمانڈ اور اس کی ترسیل کے درمیان آسمان کو چھونے لگا ہے۔
کچھ کمپنیز سیمی کنڈکٹرز کا متبادل ڈھونڈتے ہوئے اس بحران سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ٹیسلا کو اس بحران سے باہر نکلنے کے لیے اپنا وہیکل سافٹ ویئر دوبارہ لکھنا پڑا ہے۔ اس طرح ٹیسلا اپنے صارفین کو لاکھوں کی تعداد میں گاڑیاں فراہم کرنے میں کامیاب رہی۔ تاہم دوسری کمپنیاں اتنی خوش قسمت نہیں رہیں کہ وہ بھی ٹیسلا جیسا کچھ کر سکیں۔
مستقبل میں ایسے مسائل سے نمٹنے کیلئے کمپنیز کو مزید جدت لانا ہوگی۔ انھیں کام کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے اور زیادہ سے زیادہ لیبر اور مشین کا استعمال کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر چپس کا بحران بالآخر حل ہو جائے گا لیکن ایسا مستقبل قریب میں نہیں ایسا نہیں ہو سکتا۔ جب تک ایسا نہیں ہوتا اور آٹو انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجاتی ہے، ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔