کیا ایم جی موٹرز پاکستان کے آٹو سیکٹر میں آئے گا؟
حال ہی میں MG موٹرز کی HS SUV کو پاکستان میں ٹیسٹ راؤنڈز لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ جو جاوید آفریدی کی ملکیت ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ برٹش کار مینوفیکچرر پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی گئی الیکٹرک کاریں لانچ کرنے پر نظریں لگائے ہوئے ہے۔ مورس گیراجز (MG) موٹر UK لمیٹڈ ایک برطانوی آٹوموٹو کمپنی ہے جو اب شنگھائی میں قائم چین کے سرکاری آٹوموٹو ادارے SAIC موٹرز کی ملکیت ہے۔ JW آٹو پارک نے پاکستان میں الیکٹرک کاریں لانے کے لیے برطانوی کار میکر کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ خبریں بھی ہیں کہ چینی صدر رواں سال پاکستان کے دورے میں اس کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ MG HS کی تصویریں نیچے دیکھیں:
جاوید آفریدی نے حال ہی میں MG الیکٹرک گاڑیوں کی وڈیو پوسٹ کی تھی جن میں MG ZS EV اور MG ای-موشن شامل ہیں جن کے لوکل انڈسٹری میں آنے کا امکان ہے۔ یہ ملک میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے واقعی ایک دلچسپ چیز ہے۔ وڈیوز کے لیے نیچے دیکھیں:
https://web.facebook.com/JAfridiofficial/videos/548181392724471/
https://web.facebook.com/JAfridiofficial/videos/2558302564271787/
یہ گاڑیاں کِیا اسپورٹیج کی براہِ راست مقابل ہیں جو پہلے ہی بہت کم وقت میں لوکل مارکیٹ میں جگہ بنا چکی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ MG موٹر کی یہ گاڑیاں لوکل مارکیٹ میں کسٹمرز کے لیے ایک لگژری آپشن ہی ہوں گی۔ لیکن پریشانی کی اصل بات کمپنی کی جانب سے لوکل آٹو سیکٹر میں متعارف کروائے جانے کے بعد ان کی قیمت ہوگی۔ یہ گاڑیاں ممکنہ طور پر 45 سے 55 لاکھ روپے کے درمیان میں ہوں گی جو لوکل مارکیٹ میں موجود آپشنز کو دیکھتے ہوئے کافی مناسب قیمت لگتی ہے۔ لیکن ملک میں مشکل معاشی حالات آٹومیکر کو اس قیمت پر گاڑیاں بنانے پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ MG HS جو جاوید آفریدی کی ملکیت ہے، ایک کومپیکٹ کراس اوور SUV ہے جو چینی آٹومیکر نے MG برانڈ کے تحت تیار کی ہے۔ یہ گاڑی 2018ء میں بیجنگ آٹو شو میں لانچ کی گئی تھی۔
MG موٹرز کی گاڑیوں کے حوالے سے آپ کی کیا امیدیں ہیں؟ ہمیں نیچے کمنٹس میں بتائیں اور آٹوموبائل انڈسٹری کی ایسی ہی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔