کیا یونائیٹڈ الفا دوسری گاڑیوں کا مقابلہ کر پائے گی؟

0 14,403

پاکستان کی 1000cc ہیچ بیک مارکیٹ میں کئی مقابل گاڑیاں موجود ہیں۔ پاک سوزوکی کی ویگن آر سے کلٹس اور کِیا پکانٹو تک، ہر گاڑی خریداروں کی نظر میں اپنی کشش رکھتی ہے۔ 2 جنوری کو حالیہ لانچ کے بعد یونائیٹڈ الفا 2021ء بھی میدان میں آ چکی ہے۔ لیکن کیا یہ 1000cc کی یونائیٹڈ ہیچ بیک مقابلے کی فضاء میں برقرار رہ سکے گی؟ مسائل کیا ہیں؟ آئیے دیکھتے ہیں۔

پہلا کھلاڑی: سوزوکی ویگن آر

سوزوکی ویگن آر ایک اونچی گاڑی ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کا حامل 998cc کا 3-سلنڈر انجن رکھتی ہے۔ یہ ہیچ بیک کفایتی اور خاموش سوزوکی انجنوں کی کیٹیگری میں آتی ہے۔ 14 کلومیٹرز فی لیٹر (شہر کے اندر) کی فیول اکانمی کے ساتھ یہ سوزوکی ہیچ بیک پاکستان میں 2014ء میں اپنی ابتدائی لانچ سے ہی ایک مقبول گاڑی ہے۔

اس کا نیا ماڈل سوزوکی ویگن آر 2021 تین ویرینٹس میں دستیاب ہے: VXR، VXL اور AGS۔ یہ پاکستان میں 16 سے 19 لاکھ روپے کی قیمت میں آتی ہیں

United Alpha vs Suzuki Wagon R

دوسرا کھلاڑی: سوزوکی کلٹس

سوزوکی کلٹس سوزوکی موٹرز کی پاکستان میں ایک اور کومپیکٹ ہیچ بیک ہے۔ یہ بھی 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ 998cc کے 3-سلنڈر انجن کے ساتھ آتی ہے۔ کلٹس شہر کے اندر 18 سے 19 کلومیٹرز فی لیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 2017 میں لانچ ہونے والی دوسری جنریشن کی کلٹس ویگن آر کے مقابلے میں پاکستانی ہیچ بیک سیگمنٹ میں ذرا نیا اضافہ ہے۔

جدید ماڈل سوزوکی کلٹس 2021 تین ویرینٹس میں دستیاب ہے: VXR، VXL اور AGS۔ یہ سب پاکستان میں 17 سے 20 لاکھ روپے میں دستیاب ہیں

 

United Alpha vs Suzuki Cultus

تیسرا کھلاڑی: کِیا پکانٹو

کِیا پکانٹو جنوبی کوریا کے مینوفیکچرر کِیا کی انٹرنیشنل ہیچ بیک ہے۔ یہ بھی 998cc کا 3-سلنڈر انجن رکھتی ہے، البتہ پکانٹو کا انجن ویگن آر اور کلٹس سے زیادہ بہتر ہے۔ کِیا پکانٹو کا مائلیج 18 سے 20 کلومیٹرز فی لیٹر ہے۔

یہ گاڑی پاکستان میں دو ویرینٹس میں دستیاب ہے: مینوئل ٹرانسمیشن (MT) اور آٹومیٹک ٹرانسمیشن (AT)۔ کِیا پکانٹو کی موجودہ قیمتیں MT ویرینٹ کے لیے 19 لاکھ اور AT ویرینٹ کے لیے 20 لاکھ روپے ہیں۔

 

United Alpha vs Kia Picanto

چوتھا کھلاڑی: یونائیٹڈ الفا

یونائیٹڈ الفا 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھنے والے 993cc کے 4-سلنڈر انجن کے ساتھ آئی ہے۔ یہ گاڑی پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، 13 انچ الائے ویلز، LCD کیمرا اور ریورس کیمرا کے ساتھ آتی ہے۔

یونائیٹڈ موٹرز نے 2 جنوری 2021 کو پاکستان میں اس گاڑی کا مینوئل ویرینٹ لانچ کیا ہے۔ کمپنی نے الفا کو اپنی مقابل گاڑیوں سے ذرا کم قیمت کا رکھا ہے، یعنی 13 لاکھ 95 ہزار کا۔

تو کھیل ہوتا ہے شروع!

یونائیٹڈ الفا ان تمام ہیچ بیکس (سوزوکی ویگن آر، سوزوکی کلٹس اور کِیا پکانٹو) ہی کے زمرے میں آتی ہے۔ یہ گاڑی مقابلے کی دوڑ میں برقرار رہ سکے گی؟ اپنے جوابات ہمیں تبصروں میں بتائیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.