10 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کو نیلام کردیا جائے گا، صوبائی کابینہ کا فیصل

0 206

بدھ 26 ستمبر 2018ء کو ایک اجلاس میں سندھ کابینہ نے ان لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے جو 10 سال سے زیادہ پرانی ہیں۔

ایک مقامی میڈیا ادارے کے مطابق کابینہ کو حکومت سندھ کے مختلف محکموں کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات کے بارے میں بتایا  گیا؛ البتہ میڈیا کے سامنے تفصیلات نہیں پیش کی گئیں۔ اجلاس میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز نے ان مہنگی اور لگژری گاڑیوں کے حوالے سے اس نقطے پر اتفاق کیا کہ جو دس سال سے زیادہ پرانی ہیں انہیں نیلام کردیا جائے۔

نیلامی جلد تو نہیں ہوگی، کیونکہ نئی گاڑیوں کے لیے بجٹ کا جائزہ لینا ہوگا۔

سندھ کابینہ کی جانب گاڑیوں کی نیلامی کے فیصلے سے ہٹ کر دیکھیں تو پہلے دنیا نیوز کی جانب سے جانب سے بتایا گیا تھا کہ حکومت سندھ نے لگژری اور بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے سے انکار کردیا ہے، جو حکومت کے مختلف عہدیدار استعمال کر رہے ہیں اور انہیں قانونی حیثیت دینے کے لیے قانون سازی کر رہی ہے۔

luxury cars

حکومت سندھ کے مختلف محکموں میں 149 لگژری گاڑیاں ہیں کہ جن کی مالیت 1 ارب روپے ہے۔ یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا قافلہ ہی 18 لگژری گاڑیوں پر مشتمل ہے کہ جن میں سے 10 بلٹ پروف ہیں۔

پنجاب کے وزیر قانون و پارلیمانی امور راجا بشارت بھی زور دے چکے ہیں کہ صوبائی حکومت قواعد و ضوابط کے مطابق مختلف محکموں کی جانب سے گاڑیاں نیلام کرے گی۔

وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کی انتہائی لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا انتظام کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں 60 سے زیادہ گاڑیوں کو نیلام کیا گیا۔ دوسرے مرحلے کا آغاز آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا۔

pm-cars-12

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.