2019ء مرسڈیز-بینز GLC بھارت سے امریکا میں برآمد کی جائے گی

0 243

جی ہاں، چینی ساختہ اشیاء پر ٹرمپ کے نئے ٹیرف عائد کرنے اور امریکی انتظامیہ کی جانب سے یورپی ساختہ گاڑیوں پر 25 ٹیرف لاگو کرنے کی دھمکی کے بعد آٹوموٹو صنعت اس طرف دیکھ رہی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ مرسڈیز اس وقت اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی GLC کومپیکٹ کراس اوور کے نئے ماڈل پر کام کر رہا ہے۔ ہمیں حیرت ہوئی جب ایک معروف آٹوموبائل خبری ادارے آٹوموٹو نیوز نے کہا کہ جرمن لگژری آٹومیکر امریکا میں اپنی اگلی جنریشن کی مرسڈیز-بینز GLC کومپیکٹ کراس اوور بھارت سے لائے گا۔ GLC کراس اوور بریمن، جرمنی میں بنائی جا رہی تھی۔

2019 MercedesBenz GLC will be exported from India 1

آٹوموٹو نیوز کے مضمون میں ادارے کے ایک ترجمان کا حوالہ بھی دیا گیا کہجن کا کہنا تھا کہ مرسڈیز پونے، مغربی بھارت میں واقع کمپنی کے پلانٹ سے GLC کو برآمد کرے گا۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگلی GLCs امریکی آٹوموبائل مارکیٹ میں اگلےمہینے  سے آئیں گی۔ مرسڈیز-بینز GLC سال 2016ء میں GLK کے متبادل کے طور پر متعارف کروائی گئی تھی۔ GLC نے مقبولیت میں وقت لیا اور اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ اگست میں مرسڈیز-بینز GLC کومپیکٹ کراس اوور کی امریکی مارکیٹ میں فروخت میں تقریباً 58 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد لگ بھگ 44,500 رہی۔ اگر کومپیکٹ کراس اوور موجودہ رفتار کو برقرار رکھتی ہے تو یہ 2017ء کی فروخت کو مکمل کر سکتی ہے کیونکہ سال کے خاتمے میں ابھی دو ماہ باقی ہیں۔

البتہ یورپ میں قائم آٹوموٹو کمپنیوں اور چین میں موجود پارٹس بنانے والوں کے لیے کئی سیاسی صدموں کے بعد آٹومیکرز اور آٹوپارٹس بنانے والے امریکا میں اپنے کاروبار کو جاری رکھنے کے لیے متبادل راستوں پر غور کر رہے ہیں تاکہ انہیں کم سے کم نقصان ہو۔ مرسڈیز-بینز کو ان سیاسی دھچکوں سے کہیں زیادہ نقصان ہو رہا ہے کیونکہ یہ GLC کی غیر معمولی فروخت کو تباہ کر سکتے ہیں۔ بھارت مرسڈیز-بینز کے لیے ایک ممکنہ آپشن نظر آتا ہے۔ مرسڈیز-بینز ہی وہ واحد بڑا آٹومیکر نہیں کہ جس نے یہ قدم اٹھایا۔ فورڈ بھی بھارت میں موجود اپنے پلانٹ سے ایکوسپورٹ کراس اوور درآمد کرنا شروع کر چکا ہے۔ ایکوسپورٹ بھارت میں بن کر امریکا میں فروخت ہونے والی پہلی گاڑی ہے۔

2019 MercedesBenz GLC will be exported from India 2

ایسا لگتا ہے کہ مرسڈیز-بینز اس وقت ایک نامعقول قدم اٹھا رہا ہے، لیکن اگر امریکی انتظامیہ نے یورپی کاروں پر 25 ٹیرف لکآو کردیے، تو مرسڈیز-بینز کو سب سے کم نقصان کا سامنا ہوگا، یہاں تک کہ دیگر یورپی ادارے بھی اسی کے نقش قدم پر چلیں۔ بلاشبہ یہ بھارتی آٹوموبائل شعبے کے لیے بہت زبردست خبر ہے۔

2019 MercedesBenz GLC will be exported from India 3

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel