5 سپورٹس بائیکس جنہیں آپ پاکستان میں 2.5 لاکھ روپے سے کم میں خرید سکتے ہیں

0 504

پاکستان میں ہیوی اور سپورٹس بائیکس ہمیشہ سے ایک مہنگا شوق رہا ہے۔ ہم نے پاکستان میں ہمیشہ ہونڈا سی ڈی 70 اور 125 کی اجارہ داری دیکھی ہے۔ لیکن 2015 میں یاماہا کی YBR سیریز آنے کے بعد بہت سے بائیک ساز آگے آئے اور بہت دلچسپ سپورٹس بائیکس لانچ کیں۔ پاکستان میں بائیکس کی موجودہ ریٹ لسٹ کے مطابق اب صارفین کے پاس بہت سی آپشنز موجود ہیں اگر وہ سپورٹس بائیک خریدنا چاہیں۔ یہاں ایسی 5 سپورٹس بائیکس کی فہرست مرتب کی گئی ہے جنہیں آپ 2.5 لاکھ روپے کے بجٹ میں خرید سکتے ہیں۔

آرچی 150:

archi

 

archi2

archi3

پاور آرچی 150 پیرانی گروپ اور سپر پاور نے لانچ کی۔ 4 سٹروک سنگل سلینڈر ایئر کولڈ انجن اور الیکٹرک سٹارٹ سسٹم اس بائیک کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ اس کے ڈیزائن اور ایروڈائنمک ہونے کی وجہ سے پاور آرچی 150 ایک بہترین چینی بائیک ہے۔ اس کی اگلی اور پچھلی لائٹس اس بائیک کو سپورٹی اور غصیلی دکھاوٹ دیتی ہیں۔ پاور آرچی 150 کی قیمت 137000 روپے کے لگ بھگ ہے۔

ویگو 150:

wego1

wego2

ویگو 150 روڈ پرنس نے 2015 کے آغاز میں لانچ کی۔ یہ کہنا بالکل درست ہو گا کہ بائیک مارکیٹ میں آنے والی ممکنہ تیزی کے پیش نظر روڈ پرنس نے موقع کو بھانپا اور اس سے پورا فائدہ اٹھانے کے لیے 150cc سپورٹس بائیک کو 2 لاکھ کی قیمت کی رینج میں لانچ کیا۔ ویگو 150 ایرو ڈائنمک کے ساتھ ڈیجیٹل میٹر، ہائڈرولک شاکس، اور شاندار آواز کی حامل ہے۔ اگرچہ ویگو 150 کی بلڈ کوالٹی سراہنے کے قابل نہیں پھر بھی یہ ان لوگوں کے لیے ایک بہترین آپشن ہے جو ایک محدود بجٹ میں سپورٹس بائیک خریدنا چاہتے ہیں۔ ویگو 150 180000 روپے میں دستیاب ہے۔

زیمکو کروز 200:

cruise2

زیمکو نے 200cc سپورٹس بائیک جنوری 2017 میں لانچ کی۔ اگرچہ زیمکو کروز 200 ڈیلرز اور شورومز میں موجود نہیں ہے لیکن امید ہے کہ نئی کروز 200 پاکستان کی بائیک مارکیٹ پر زبردست اثر ڈالے گی۔ بڑے سائز کے سائیڈ کور، سپورٹی سپیڈو میٹر، سپلٹ ٹائپ ہینڈل بار، یوایس بی پورٹ اور ڈائنمک الائے وہیلز زیمکوکروز 200 کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ زیمکو کروز 200 کی قیمت کا انکشاف ابھی ہونا ہے تاہم امید ہے کہ اس کی قیمت 0.2 ملین روپے کے قریب ہو گی۔

یونیک 150:

unique1

17309108_864254623713947_7852583148201786808_n

یونیک 150cc اپریل 2017 میں لانچ کی گئی اور یہ ڈیجیٹل میٹر، ہائڈرولک شاکس، الائے رم، سیلف سٹارٹ موٹر، اگلی اور پچھلی ڈسک بریک، ویٹ کلچ، اور سب سے بڑھ کر ایک سپر غصیلی دکھاوٹ اور ڈاون فورس ڈیزائن کے ساتھ آتی ہے۔ کمپنی نے ابھی اس کی قیمت اور خصوصیات کا انکشاف نہیں کیا تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس کی قیمت 160000 روپے کے قریب ہے۔

سپر پاور 200:

super200

super2001

super2002

فروری 2017 کے آغاز میں سپر پاور نے ایک نجی ایونٹ میں پاکستان سپر لیگ کے ستاروں کے مابین 200cc سپورٹس بائیک لانچ کی۔ سپر پاور 200cc بڑے سائیڈ کور، سپلٹ ٹائپ ہینڈل بار، یو ایس بی پورٹ، ملٹی سٹیج ٹرائی اینگلر مفلر، شدید درجہ حرارت سے محفوظ لچک دار پائپ، آپشنل لینز ہیڈ لائٹس، سپورٹی ڈیزائن، اور الائے وہیل سے لیس ہے۔ سپر پاور 200cc کی متوقع قیمت 2 لاکھ روپے ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.