لوگ مقامی طور پر اسمبل شدہ گاڑیوں پر 660cc کی درآمد شدہ کاروں کو کیوں ترجیح دیتے ہیں؟

0 264

محدود مقامی آٹو انڈسٹری، ڈلیوری کے طویل دورانیے اور خصوصیات سے محروم گاڑیوں کی وجہ سے پاکستانی اپنے اچھی گاڑیاں چلانے کے شوق کو پورا کرنے کے لیے کاریں درآمد کرتے ہیں۔ ملک میں جاپان سے درآمد کی گئی گاڑیاں زیادہ تر 660cc کی کاریں ہیں، جنہیں کی کارز کہا جاتا ہے۔ گزشتہ سال میں تقریباً 80,000 ایسی کاریں ملک میں درآمد کی گئی تھیں، جو ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان میں درآمدی مارکیٹ کتنی بڑی ہے۔

مزید برآں، ڈان کے مطابق، (تین سال پرانی) گاڑیوں کی درآمد مالی سال 2018ء میں 6 فیصد اضافے سے 456 ملین ڈالرز تک جا پہنچی، جبکہ مالی سال 2017ء میں گاڑیوں کی درآمد پر 431 ملین ڈالرز خرچ کیے گئے تھے۔

660cc کی یہ گاڑیاں مقامی طور پر اسمبل شدہ گاڑیوں کے مقابلے میں بہتر ایندھن بچت کے ساتھ ساتھ کئی دیگر خصوصیات پیش کرتی ہیں جیسا کہ ABS/ایئربیگز، بہتر الیکٹرونک فیچرز (کروز کنٹرول/کلائمٹ کنٹرول/ملٹی میڈیا اسٹیئرنگ وغیرہ)۔ اور اپنے چھوٹے ڈیزائن سائز کی وجہ سے انہیں کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں چلانا آسان ہے کہ جہاں سڑکوں پر بہت ٹریفک ہوتا ہے؛ جو ان گاڑیوں کی پاکستانیوں میں مقبولیت کی ایک اور وجہ ہے۔

ملک کی چند مشہور 660cc گاڑیوں میں ڈائیہاٹسو میرا، ہونڈا این ون، N-WGN، سوزوکی آلٹو وغیرہ شامل ہیں۔

suzuki-alto-8th-generation

Honda N-WGN Custom

daihatsu-mira-es

گاڑی خریدنا ایک بڑی سرمایہ کاری ہے اور لوگ کوئی گاڑی خریدتے ہوئے اس کی ری سیل ویلیو، پیسے پورے کرنے، ایندھن بچت وغیرہ جیسے پہلوؤں پر بہت سوچتے ہیں۔ البتہ ہمیں معلوم ہے کہ کی کاریں اچھی ایندھن بچت کے ساتھ بہترین خصوصیات پیش کرتی ہیں۔ PakWheels.com نے ایک آن لائن پول کروایا تھا تاکہ جان سکے کہ آخر لوگ مقامی طور پر اسمبل شدہ کاروں پر 660cc کی کاروں کو کیوں ترجیح دیتے ہیں؛ کیا اس کی وجہ سیفٹی خصوصیات ہیں، پائیداری وغیرہ؟ اس آن لائن پول کے نتائج ذیل میں دیکھیں:

بہتر سیفٹی خصوصیات (ایئر بیگز/ABS وغیرہ) – 795 ووٹ

بہتر ایندھن بچت – 537 ووٹ

آرام دہ ڈرائیو – 400 ووٹ

آٹومیٹک ٹرانسمیشن – 197 ووٹ

بہتر الیکٹرونک فیچرز – 180

انٹیریئر اور ایکسٹیریئر ڈیزائن – 139 ووٹ

کشادہ نشستیں – 121 ووٹ

چھوٹا سائز (شہر میں ڈرائیونگ کے لیے بہتر) – 118 ووٹ

پائیداری/بھروسہ مندی – 69 ووٹ

مرمت کی لاگت (دستیابی اور فاضل پرزوں کی لاگت) – 46 ووٹ

نیچے تبصروں میں ہمیں بتائیے کہ اگر آپ نے 660cc کی گاڑی خریدی تو اس کی وجہ کیا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.