پنجاب میں دو ہفتوں کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

0 64

پنجاب میں دو ہفتوں کی بندش کے بعد بالآخر سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیئم ڈویژن کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی کھول دی ہے تاکہ لوگ سستا سفر کر سکیں، ساتھ ہی حکومت نے سی این جی کی قیمتوں میں پانچ روپے کی کمی بھی کردی ہے جس سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ حکومت عوام کو سستے ایندھن کی فراہمی کے لیے حکمت عملی بھی تیار کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کے سی این جی اسٹیشنز بھی گیس فراہمی کے بعد کھل گئے ہیں۔

سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے علاوہ حکومت نے رواں سال کے آغاز پر پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 5 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی تھی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے چند روز قبل 13.5 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز کی تھی۔ البتہ حکومت نے اتھارٹی کی سفارش پر عمل تو نہیں کیا لیکن پھر بھی عوام کو سہولت دی۔ وزارت خزانہ نے اس ضمن میں ایک نوٹیفکیشن تیار کیا اور جنوری 2019ء کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔

پیٹرولیئم مصنوعات کی نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

پیٹرول: 90.97 روپے فی لیٹر

ہائی-اسپیڈ ڈیزل: 106.68 روپے فی لیٹر

لائٹ اسپیڈ ڈیزل: 75.28 روپے فی لیٹر

مٹی کا تیل: 82.98 روپے فی لیٹر

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.