ویڈیو: ٹیسلا ماڈل X کی 32 حیرت انگیز خصوصیات

0 346

سال 2015 میں ٹیسلا موٹرز نے ایک ایسی کراس اوور SUV متعارف کروائی جو مکمل طور پر بجلی سے چلتی ہے۔ اس برقی SUV کا نام ٹیسلا ماڈل X رکھا گیا ہے۔ اس گاڑی کا ایک خیالی نمونہ 9 فروری 2012 کو لاس اینجلس میں قائم ٹیسلا ڈیزائن اسٹوڈیوز میں دکھایا گیا تھا۔ یہ برقی SUV ایک بار مکمل چارجنگ کے بعد 402 سے 414 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔ اس 4×4 گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 155 میل فی گھنٹہ (220 کلومیٹر ف گھنٹہ) ہے۔

Tesla Model X

ٹیسلا کی یہ منفرد SUV تمام تر جدید خصوصیات اور سہولیات سے مزین ہے۔ سب سے زیادہ قابل ذکر خوبیوں میں ونڈ شیلڈ، منفرد دروازے اور اس کی سبک رفتاری شامل ہے۔ اس میں پینورامک ونڈ شیلڈ لگائی گئی ہے۔ دروازوں میں خصوصی سینسرز موجود ہیں جو نہ صرف خود کار طریقہ سے کھلتے اور بند ہوتے بلکہ تصادم سے بھی گاڑی کو محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کی برق رفتاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ صرف 3.2 سیکنڈز میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرلیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں برقی گاڑیوں کا مستقبل؛ ٹیسلا ماڈل 3 وِزل اور پرایوس کو مات دے سکتی ہے!

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ٹیسلا ماڈل X کا شمار دنیا کی جدید ترین SUVs میں کیا جانا چاہیے۔ آپ ذیل میں موجود ویڈیو سے بھی اس کی حیرت انگیز خصوصیات اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں۔ اس گاڑی کی بہت سی منفرد خصوصیات ہیں جو شاید آپ نے کسی اور گاڑی میں اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں گی۔ ان میں گاڑی کا زمین سے فاصلہ (ground clearance) کم یا زیادہ کرنے اور موبائل فون سے گاڑی کو کنٹرول کرنے جیسی حیران کن سہولیات بھی شامل ہیں۔ غرض کہ یہ SUV وہ کام بھی کرسکتی ہے جو شاید دنیا کی کوئی دوسری گاڑی نہ کرسکتی ہو۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.