ڈیووپاکستان لاہور فِیڈر بس سروس چلانے کے لئے پر عظم۔

0 269

ڈیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس لمیٹڈلاہور فِیڈر بس سروس چلائے گی۔وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے مقررہ تاریخ پر اس سروس کا رسمی افتتاح کیا۔جیسے پہلے باخبر کیا جا چکا ہے کہ اس منصوبے کا مقصدلاہور میں ٹرانسپورٹ سسٹم کو سسٹمیٹکلی انٹیگریٹ کرنا ہے۔فِیڈر بس سروس اپنے صارفین کی 200انتہائی خوبصورت اور مکمل آٹو میٹڈ بسوں سے مدد کرے گی۔
2
کوریئن کمپنی ڈیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس جو کہ پورے ملک کے شہروں میں بسیں چلاتی رہی ہے اور لاہور میں گزشتہ 19سال سے کام کر رہی ہے،نے مناسب بولی کے تحت یہ کنٹریکٹ جیت لیا ہے۔جیسا کہ پہلے بھی ذکر آ چکا ہے کہ یہ سروس میٹرو بس سروس کے اشتراک سے200ائیر کنڈیشنڈ،مکمل آٹومیٹڈبسوں کی بدولت لاہور کے 14اہم راستوں پر چلیں گیں۔ایک اندازے کے مطابق ہر روز تقریباً دو لاکھ مسافر اس سروس سے مستفید ہوں گے۔یہ بسیں یورو تھری انوائرمینٹ فرینڈلی انجن، حفاظتی ڈوور سینسرز، ای ٹکٹ سسٹم، جی۔پی۔ایس، وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم،سویلین کیمراز،سی۔اے۔این سسٹم، معزور اور بزرگان کے لئے خصوصی نشستیں، فولڈ ایبل ریمپ اورآٹومیٹِڈ اِن بس اناؤنسمینٹ سسٹم رکھتی ہیں۔یہ بس سروس سویلین کیمراز اور آن لائن ریموٹ کی مدد سے آپریشنل مانیٹرنگ بھی کرے گی جو کہ لاہور کی اہم جگہوں اور بس سٹاپس پر نصب ہیں۔

پاکستان میں ایک اورنئے پراجیکٹ کا افتتاح کرنے کے لئے،ڈیوو پاکستان ایکسپریس نے لاہور ریلوے سٹیشن سٹی بس ڈیپورٹ پرایک سادہ سی رِبن کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فِیڈر بس سروس کا اجراء چکومتِ پنجاب اورپنجاب ماس ٹرانزِٹ اتھرٹی کی جانب سے ایک بڑا اور اہم قدم ہے، اور یہ 23مارچ کے اِس تاریخی دِن پر حکومت کی طرف سے لاہور کے متوسط طبقے کے لئے ایک تحفہ ہے۔
1
3 4 5

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.