دنیا کی 5 مہنگی ترین گاڑیاں

0 2,166

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے کم گاڑیوں کے ذریعے زیادہ منافع کمانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انتہائی قلیل تعداد میں پیش کی گئی سُپر کارز لاکھوں ڈالر میں فروخت کی جارہی ہیں۔ ان گاڑیوں سے متعلق پڑھتے ہوئے میرے ذہن میں سوال کلبلانے لگا کہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمت والی گاڑیاں کونسی ہیں۔ اس حوالے سے میں نے تحقیق اور پانچ مہنگی ترین گاڑیوں کی فہرست ترتیب دی جو قارئین کے لیے پیش خدمت ہے۔

نمبر 5: بوگاٹی ویرون گرینڈ اسپورٹ ویٹیز (24 لاکھ ڈالر)
یہ اب تک بنائی گئی دنیا کی سب سے تیز رفتار گاڑی ہے۔ یہ گاڑی 254 میل فی گھنٹہ کی رفتار کو چھوکر آپ کے رونگٹے کھڑے کرسکتی ہے۔ اس میں 8-لیٹر کواڈ ٹربو W18 انجن لگایا گیا ہے جو 1200 بریک ہارس پاور سے صرف 2.6 سیکنڈ میں ویرون کو 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچا سکتا ہے۔ اب تک 450 میں سے صرف 40 ویرون تیار کی گئی ہیں۔ اس گاڑی کی قیمت دیکھک کر ہمیں تو امید نہیں کہ یہ پاکستان میں نظر آئے گی البتہ مشرق وسطی یا میامی کی سڑکوں پر شاید کبھی دیکھ سکیں۔

Bugatti-Veyron_Grand_Sport_Vitesse_2012_1024x768_wallpaper_18 (1)

نمبر 4: کوینسگ وَن (25 لاکھ ڈالر)
کوینسگ وَن کو دنیا کی پہلی میگا کار کے طور پر پیش کیا گیا۔ اس کا وزن تقریباً 1360 کلو گرام ہے اور اس کے جڑواں ٹربو جارجڈ 5.0 لیٹر V8 انجن کی پاور کی پیداوار 1341 ہے۔ اس کا مطلب تقریباً ایک بریک ہارس پاور فی کلو رفتار اور یہی وجہ ہے کہ اسے “وَن” کا نام دیا گیا۔ کوینسگ کا ارادہ تھا کہ ایسی صرف 6 گاڑیاں بنائی جائیں گی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام کی تمام پہلے ہی سے فروخت ہوچکی ہیں۔ سچ پوچھیں تو وَن:1 کی رفتار ناقابل یقین ہے۔ یہ صرف 2.8 سیکنڈ میں 0 سے 60 میل کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے اور صرف 20 سیکنڈ میں 250 میل فی گھنٹہ! میں اپنے ہوش و حواس میں لکھ رہا ہوں اور اس میں کسی قسم کی کوئی غلطی نہیں۔ کوینسگ کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی 273 میل فی گھنٹہ تک دوڑائی جاسکتی ہے۔ اگر یہ دعوی سچ ہوا تو وَن:1 دنیا کی سب سے تیز ترین کار ہینسی وینوم جی ٹی کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

نمبر 3: لایکن ہائپر اسپورٹ (34 لاکھ ڈالر)
مشرق وسطی کی واحد سپر کار لايكن ہایپراسپورٹ کا شمار ان گاڑیوں میں کیا جاتا ہے جن کی تیاری میں بہت زیادہ لاگت آتی ہے۔ کار ساز ادارے نے صرف 7 لایکن تیار کی ہیں جن میں سے ایک ابوظہبی پولیس فورس کے پاس ہے۔ ہایپراسپورٹ میں 3700 سی سی کے جڑواں ٹربو فلیٹ 6 انجن لگائے گئے ہیں جو 770 بریک ہارس پاور فراہم کرسکتے ہیں۔ اس انجن کے ساتھ یہ سپر کار صرف 2.8 سیکنڈ میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لیتی ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 240 میل فی گھنٹہ سے بھی زائد پہنچ سکتی ہے۔ لیکن اگر اب بھی آپ کو لگتا ہے کہ اس کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے تو پہلے یہ جان لیں کہ اس کی اگلی لائٹس پر ڈائمنڈ کی تہ چڑھی ہوئی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی سلائی میں حقیقی سونے کے دھاگہ استعمال ہوا ہے اور ایک ہولوگرافک انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے۔

نمبر 2:لامبوروگینی ونینو روڈسٹر (45 لاکھ ڈالر)
لامبورگینی نے اب تک صرف 9 وینینو روڈسٹر بنائی گئی ہیں اس لیے یہ ادارے کی انتہائی قیمتی گاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ اول اسے عام گاڑیوں کی طرح مستقل چھت کے ساتھ پیش کیا گیا تاہم 3 وینینو فروخت ہونے کے بعد لامبورگینی نے 9 کنورٹ ایبل کے ساتھ بھی پیش کردیا۔ وینینو لیمبورگینی کو اوینتادور سے اخذ کیا گیا ہے لہٰذا اس میں بھی 6.5 لیٹر V12 انجن ہے۔ البتہ اس کے انجن میں کچھ تبدیلیوں کے ذریعے 740 کی بریک ہارس پاور فراہم کرنے کے قابل بنادیا ہے۔ صرف 2.8 سیکنڈ میں وینینو 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتی ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 220 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ وینینو کی سب سے زیادہ قابل ذکر چیز اس کا منفرد ڈیزائن ہے جو اسے دیگر گاڑیوں سے ممتاز کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے کچھ لوگ اسے ایک 10 سالہ بچے کی شرارت تعبیر کریں لیکن بہرحال اس کا ڈیزائن اسے اپنی ہم پلہ گاڑیوں سے جداگانہ حیثیت دیتا ہے۔

Lamborghini-Veneno_Roadster_2014_1024x768_wallpaper_02

نمبر 1: میباخ اكسليرو (80 لاکھ ڈالر)
اسے جرمن ادارے میباخ کی جانب سے 2005 میں پیش کیا گیا۔ اس گاڑی کو میباخ 57 لیموزین سے اخذ کیا گیا اور اس کا ڈیزائن ماضی کی معروف میباخ گاڑیوں کی طرح بنایا گیا۔ اس کا جڑواں ٹربو V12 انجن 700 بریک ہارس پاور پیدا کرتا ہے جس سے 2.4 ٹن کی 4 نشستوں والی یہ گاڑی صرف 4.4 سیکنڈ میں 0 سے 60 کی رفتار پر پہنچ جاتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 220 میل فی گھنٹہ ہے۔ اسے سال 2011 میں موسیقار برڈمین یا برائن ولیمز نے 80 لاکھ ڈالر کے عوض خرید لیا تھا یوں اسے دنیا کی سب سے مہنگی گاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

1

کیا آپ کے خیال میں ان گاڑیوں کی اتنی زیادہ قیمت مناسب ہے؟ تبصروں کے ذریعے ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel