“گاڑی کی ڈیلز، صرف اور صرف پاک ویلز” – ذرائع ابلاغ پر جاری نئی مہم

0 194

پاک ویلز نے پاکستان میں گاڑیوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے طور پر خود کو منوایا ہے۔ یہاں درج گاڑیوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 24 ہزار موٹر سائیکلز کا اندراج بھی کیا جا چکا ہے۔ پاک ویلز کی ویب سائٹ پر روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ آتے ہیں اور گاڑیوں و موٹر سائیکل سے متعلق مواد بہت دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔ اس وقت پاک ویلز کا کوئی بھی ثانی موجود نہیں جو صارفین کو اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کی سہولت فراہم کر رہا ہو۔

ماضی میں پاک ویلز نے ویب سائٹ کی ترویج و تشہیر کے لیے منفرد اقدامات اٹھائے ہیں اور اس ضمن میں تازہ پیش رفت ذرائع ابلاغ پر جاری مہم ہے   جو اخبارات سے ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلز تک سب پر جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد ‘ جس کا کام اسی کو ساجھے، اور کرے تو ٹھینگا باجے ‘ کا درست مطلب سمجھانا ہے۔ پاک ویلز اس وقت پاکستان میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کی رہنما ویب سائٹ سمجھی جاتی ہے جہاں سے گاڑیوں کی مکمل تکنیکی و غیر تکنیکی غرض ہر طرح کی معلومات بالکل مفت حاصل کی جاسکتی ہیں۔

پاک ویلز کے چیئرمین سنیل سرفراز منج نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پاک ویلز ڈاٹ کام ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے کہ جہاں لوگ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کرسکتے ہیں اور دنیا بھر میں اس شعبے سے متعلق خبروں سے بھی آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔

آئندہ پانچ سالوں میں ایک ارب ڈالر کا ادارہ بننے کا عزم رکھتے ہوئے پاک ویلز نے یہ بات درست ثابت کردکھائی ہے کہ بیرون ملک سرمایہ کار ایسے منفرد پورٹل پر سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں جو اس کی کاروباری ترقی اور روشن مستقبل کی نوید ہے۔

پاک ویلز کو پہلا اسٹارٹ اپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس نے ملائیشیا وینچر کیپیٹل فنڈ (venture capital fund) کی جانب سے سرمایہ کاری حاصل کی۔ ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ادارے فرنٹیئر ڈیجیٹل وینچرز نے گزشتہ سال پاک ویلز میں 35 لاکھ امریکی ڈالر سرمایہ کاری کی تھی۔

پاک ویلز پر دستیاب سہولیات سے عوام کو مزید روشناس کروانے اور گاڑیوں کے شوقین افراد تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے پاک ویلز نے تین دلچسپ اور مختلف اشتہارات بنائے ہیں جنہیں آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں اور دوست و احباب کے ساتھ شیئر بھی کرسکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.