پاکستان میں گندھارا نسان کی جانب سے لانچ کیے جانے والے رینو ٹرکوں کی مکمل رینج

0 243

گندھارا نسان نے مقامی مارکیٹ میں رینو (رینالٹ) ٹرکوں کی مکمل رینج پیش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارے نے رواں سال رینو ٹرک SAS کے ساتھ درآمدی معاہدے پر دستخط کیے تاکہ پاکستان میں ہیوی ڈیوٹی ٹرک درآمد کرے۔ معاہدے کے بعد کئی ماہرین نے اس شراکت داری کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ مقامی ٹرک مارکیٹ کو مزید بہتر بنائے گا۔ گندھارا پاکستان میں جاری ہونے والی تینوں ویریئنٹس کی درآمد، تقسیم اور بعد از فروخت سروسز کرے گا۔ رینو اور گندھارا C، K اور D رینجز پیش کر چکے ہیں۔

ذیل میں تصویریں دیکھیں:

گندھارا تمام ٹرکوں کو صرف سپورٹ ہی نہیں کرے گا، بلکہ CKD اسمبلی کا بھی ذمہ دار ہوگا جو اس کی سائٹ پر 2019ء تک تعمیر ہو جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں یہ ٹرک درآمد کیے جائیں گے البتہ 2019ء کے بعد کمپنی پاکستان میں مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کا عہد کرتی ہے بالکل ویسے ہی جیسے اس نے اپنے پلانٹ میں JAC موٹرز کے X200 کی تیاری شروع کی۔

ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے رینو ٹرکس انٹرنیشنل کے سینئر نائب صدر اولیویئر دی سینٹ میلیوک نے کہا کہ وہ پاکستان آنے پر خوش ہیں، یہ ہمارے لیے اہم مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ یہ ٹرک اچھی طرح ٹیسٹ کیے گئےہیں اور یقینی طور پر پاکستانی صارفین انہیں پسند کریں گے۔

دوسری جانب احمد قلی خان خٹک، چیف ایگویکٹو آفیسر GNL نے کہا کہ وہ اس زبردست شراکت داری پر رینو کے شکر گزار ہیں۔ یہ شراکت داری نہ صرف پاکستانی صارفین کو اچھی گاڑیاں دے گی بلکہ ملک میں ملازمت کے مزید مواقع بھی پیدا کرے گی، سی ای او نے مزید کہا۔

واضح رہے کہ گندھارا ملک میں ڈاٹسن کاروں کو متعارف کروانے کے لیے نسان موٹر کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط بھی کر چکا ہے، اور وہ اس سلسلے میں پہلے چار سال میں 4.5 ارب پاکستانی روپے (لگ بھگ 41 ملین ڈالرز) کی سرمایہ کاری کرے گا۔ نسان اور گندھارا کراچی کے پورٹ قاسم میں گندھارا کی تنصیبات میں ایک عالمی معیار کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تیاری کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.