حکومت نے EDB کی تشکیلِ نو کردی، الماس حیدر چیئرمین مقرر

0 312

جمعرات 17 جنوری 2019ء کو وفاقی حکومت نے الماس حیدر کو نو تشکیل شدہ انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) کا نیا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) کو پاکستان مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت نے بدعنوانی اور متعدد دیگر مسائل کی وجہ سے ختم کردیا تھا۔ حکومت سنبھالنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان میں صنعت کی بہتری اور ترقی کے لیے اکتوبر 2018ء میں EDB کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) کے بورڈ اراکین کی فہرست کو موجودہ حکومت کی جانب حتمی صورت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بورڈ مندرجہ ذیل مختلف محکمہ جات سے سیکریٹریز کو شامل کرے گا:

سیکریٹری خزانہ

سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی

سیکریٹری صنعتی پیداوار

سیکریٹری تجارت

سیکریٹری دفاعی پیداوار

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR)

علاوہ ازیں، نجی شعبے کے اراکین بھی بورڈ میں رکھے گئے ہیں جن میں سید نبیل ہاشمی، محمد فیصل افضل، انجینیئر خاور انور، نعمان وزیر خٹک، ناصر حمید، خاور توفیق شیخ، ثاقب شیرازی، محمد مراد سیگل اور عباس اکبر علی شامل ہیں۔ بورڈ اراکین میں پاکستان کی آٹوموبائل میں نئے داخل ہونے والے اداروں کے مختلف نمائندے بھی شامل ہیں جیسا کہ رینو الفُطیم کے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت، پیداوار و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB)آٹو سیکٹر کو بہتر بنانے کے لیے بالآخر بحال کیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کو صنعتی رہنماؤں کی جانب سے سراہا گیا ہے جن کا ماننا ہے کہ یہ ملک میں صنعتوں کی مزید ترقی کے مواقع فراہم کرے گا۔ عبد الرزاق داؤد ایک منظم طریقے سے صنعتوں کی نمو کے لیے بھرپور کوششوں کے بھی خواہشمند ہیں۔ ان کے مطابق EDB آٹو سیکٹر کے تمام مسائل کو ہموار انداز میں حل کرنے کا عہد رکھتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ بورڈ کو مقامی آٹو سیکٹر میں نئی ٹیکنالوجی متعارف اور منتقل کرنے کا ہدف بھی دیا جائے گا۔ EDB کا بنیادی مقصد ملک میں انجینیئرنگ کے شعبے کو تقویت دینا اور اقتصادی ترقی کے لیے عالمی مارکیٹ کے ساتھ شمولیت میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

صنعت بھرپور ترقی اور ہر سال درپیش درآمدی خسارے کو کم کرنے کے لیے پرزوں کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے پُرامید ہے۔ یہ بہترین گاڑیوں کی تیاری کے لیے عالمی مارکیٹ میں اختیار کردہ معیارات کو برقرار رکھنا بھی یقینی بنائے گی۔

آٹوموبائل شعبے کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ اگر آپ کوئی رائے دینا چاہیں تو نیچے موجود تبصروں کے حصے میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel