حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا

0 80

ملک کے موجودہ خسارے کو کم کرنے اور آمدنی کو بڑھانے کے لیے حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا ہے۔

یکم جنور ی2019ء بروز منگل حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کی کمی کی، جس سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ البتہ دوسری جانب سیلز ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں 9 فیصد، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ-اسپیڈ ڈیزل پر بالترتیب 4، 17 اور 16 فیصد اضافہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نےقیمتوں میں 16 روپے تک کی کمی تجویز کی تھی، لیکن حکومت نے تجویز پر عملدرآمد نہیں کیا اور محض 5 روپے تک کی کمی کی۔ حکومت کی جانب سے نرخوں میں کمی نہ کر پانے کی وجوہات میں سے ایک بلاشبہ یہ تھی کہ اس نے سیلز ٹیکس بڑھا دیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

پیٹرول: 90.07 روپے فی لیٹر

ہائی-اسپیڈ ڈیزل: 106.68 روپے فی لیٹر

لائٹ ڈیزل آئل: 75.28 روپے فی لیٹر

مٹی کا تیل: 82.98 روپے فی لیٹر

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.