یہاں 1000cc گاڑیوں کی ایک فہرست دی گئی ہے جنہیں آپ پاکستان میں خرید سکتے ہیں۔

0 798

1000cc گاڑیاں پاکستان کی سڑکوں پر قدرے کامیاب ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ 1000cc گاڑیاں سستی بھی ہیں جبکہ یہ ہر قسم کے ڈرائیوروں کے لیے قابل استعمال بھی ہیں۔ مڈل کلاس صارفین کی قوت خرید کے لیے 1000cc گاڑیاں نہ صرف مناسب ہیں بلکہ یہ آسانی سے بیچی اور سنبھالی جاسکتی ہیں۔ آپ کے زاتی استعمال کے لیے یہاں 1000cc گاڑیوں کی ایک فہرست دی گئی ہے جس پر آپ کو غور کرنا چاہیے۔

ٹویوٹا بیلٹا:

belta

ٹویوٹا بیلٹا ایک 1000cc سیڈان ہے جو 2010 کے قریب کافی مقبول رہی۔ بیلٹا کو ٹویوٹا وٹز کے لیے ایک سیڈان ویرینٹ سمجھا گیا تھا۔ بیلٹا میں تقریباً سب وٹز جیسی خصوصیات ہیں لیکن اگر ہم بیلٹا کے ریویوز پر نظر ڈالتے ہیں تو بہت سے لوگوں نے وٹز کے مقابلے میں اس کی کارکردگی پر کافی تنقید کی ہے۔

ٹویوٹا وٹز:

vitz

وٹز اب تک پاکستان کی سڑکوں پر موجود سب سے زیادہ مقبول درآمد کردہ گاڑی ہے۔ سن 2000 کے آغاز سے لے کر اب تک، وٹز کا ہر ماڈل پاکستان میں آیا اور کبھی بھی خریداروں کو منانے میں ناکام نہیں رہا۔ اگر چہ وٹز کے نئے ماڈؒل 1.5 ملین روپے کی قیمت سے بھی بڑھ گئے ہیں لیکن پھر بھی یہ آسانی سے سنبھالی جانے والی گاڑی ہے جس کی اچھی خاصی ری سیل ویلیو ہے۔

ٹویوٹا پیسو:

passo

ٹویوٹا پیسو ہر لحاظ سے مکمل ایک بہترین 1000cc فیملی کار ہے۔ پیسو کی فیول مائیلیج بہت اعلی ہے اور اس کا کشادہ کیبن ایک آرام دہ ڈرائیو مہیا کرتا ہے۔ اگر چہ پیسو کے خدوخال اور اندرونی ساخت وٹز جیسی پرکشش نہیں ہے لیکن پھر بھی یہ مقامی سطح پر تیار کی گئی 1000cc گاڑیوں سے بہت بہتر ہے۔ ٹویوٹا پیسو لیور گیئر کے ساتھ آتی ہے اور یہ 2011 سے پاکستانی سڑکوں پر کافی مقبول ہے۔

سوزوکی کلٹس:

cultus

کلٹس سن 2000 کے آغاز میں مقامی سطح پر تیار کی گئی وہ ہیچ بیک گاڑی ہے جس کی سب سے زیادہ تعریف کی گئی۔ کلٹس کے وی ایکس ایل ویرینٹ میں پاور سٹیئرنگ، پاور ونڈوز، اور الائے رم بھی ساتھ آتے ہیں۔ لیکن اس ویرینٹ کو زیادہ قیمت ہونے کی وجہ سے بعد میں بند کر دیا گیا۔ کلٹس کی بہت اعلی ری سیل ویلیو ہے اور اسے نقد کیش ہی تصور کیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ کلٹس کو سنبھالنا بہت آسان ہے کیونکہ اس کے پارٹس کم قیمت پر ہر جگہ دستیاب ہیں۔ لیکن اگر درآمد کردہ گاڑیوں سے مقابلہ کیا جائے تو سوزوکی کلٹس میں بہت اچھی خصوصیات نہیں ہیں۔ تاہم اس بات کو آپ اس گاڑی کے لیے اچھی خبر کہیں یا بری مگر کلٹس کے لیمیٹڈ ایڈیشن کو بند کرنے اور سیلیریو کے افق پر آنے سے ہوسکتا ہے کہ کمپنی اس گاڑی کو الوداع کہہ دے۔ تو اس گاڑی کو خریدنے سے پہلے احتیاط سے سوچیں۔ اگر چہ کمپنی نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر کوئی بات نہیں کہی مگر اگر تمام چیزوں کو دیکھا جائے اور سیلیریو کی آمد کو بھی دیکھیں تو اس گاڑی کے مستقبل کے بارے پیش گوئی کرنا کوئی زیادہ مشکل کام نہیں۔

سوزوکی ویگن آر:

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

اس کا آغاز 2014 میں ہوا اور اس پر لوگوں نے ’برا لمبا لڑکا‘ کہہ کر تنقید کی۔ لیکن اس کی کوالٹی، آرام دہ ڈرائیو، اور انجن کی کارکردگی خریداروں کو متاثر کرنے میں ناکام نہیں رہی۔ ویگن آر k سیریز کے انجن سے لیس ہے جو بہترین فیول مائیلیج کو یقینی بناتا ہے اور کیبن کے شور کو کم کرتا ہے۔ اگر آپ ایک سستی، بہترین فیول مائیلیج، اور اعلی ری سیل ویلیو کی حامل گاڑی ڈھونڈ رہے ہیں تو سوزوکی ویگن آر آپ کے لیے ایک بہترین گاڑی ہوسکتی ہے۔

مٹسوبشی میراج:

mirage

مٹسوبشی میراج ایک 1000cc ہیچ بیک گاڑی ہے جو پاکستان میں ابھی اتنی مقبول نہیں۔ لیکن اگر کارکردگی، روڈ گرپ، اور ڈرائیو کوالٹی کو مدنظر رکھا جائے تو یہ ایک قابل غور آپشن ہوسکتی ہے۔ یہ گاڑی ڈیول ایئر بیگز، کلائیمیٹ کنٹرول اے سی، اموبلائزر کی، اور اے بی ایس بریکس سے لیس ہے جبکہ اس کا سب سے اعلی ویرینٹ مٹسوبشی میراج جی میں پش سٹارٹ بٹن اور ایکو آئیڈل سٹاپ بھی موجود ہے۔

آپ کے خیال میں ان میں سے کون سی 1000cc گاڑی زیادہ عملی اور خریدنے کے قابل ہے؟ اپنے خیالات کا اظہار نیچے کمینٹس میں کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.