ہونڈا موٹرسائیکلوں کے 2017 ماڈل متعارف

0 991

سال 2016 کے دوران ہمیں کئی ایک خوشگوار لمحات دیکھنے کا موقع ملا۔ حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی کی منظوری سے لے کر ہونڈا سِوک کی پیش کش تک، گاڑیوں سے لے کر موٹر سائیکلوں تک، پاکستانیوں کو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں رواں سال کئی خوشخبریاں سننے کو ملیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ایک طرف گاڑیوں کی فروخت میں تیزی نظر آرہی ہے تو دوسری جانب موٹر سائیکلوں کی خریداری کے رجحان میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ گزشہ مالی سال (2015-16) کے اعداد و شمار پر ایک نظر ڈال لیں کہ جس میں مجموعی طور پر 13,58,643 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان بھر میں لوگ محض ضرورت کی بنیادی پر ہی موٹر سائیکل نہیں خریدتے بلکہ دو پہیوں والی سواری چلانے کے شوقین بھی بڑی تعداد میں یہاں موجود ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے دوران ایٹلس ہونڈا (Atlas Honda) نے سب سے زیادہ 8,11,034 موٹر سائیکلیں فروخت کیں۔ جبکہ پاکستان میں موٹر سائیکلیں فروخت کرنے والے دیگر تمام ادارے مجموعی طور پر 5,47,609 موٹر سائیکلیں فروخت کرسکے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایٹلس ہونڈا موٹر سائیکل کے شعبے میں تن تنہا راج کر رہا ہے اور کوئی بھی دوسری کمپنی اس کے مدمقابل نہیں۔

ایٹلس ہوندا کی اس کامیابی کے پیچھے بہت سے عوامل کار فرما ہیں۔ ایک طرف یہ کمپنی ہر سال نئے ماڈلز متعارف کروا کر اپنے صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے تو دوسری جانب ملک بھر میں اس کے وسیع نیٹ ورک کا مسلسل فروغ بھی صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور موٹر سائیکل کی فروخت میں اضافے کی اہم وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موٹرسائیکل کی فروخت؛ مالی سال 2015-16 میں 20 فیصد اضافہ

اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایٹلس ہونڈا نے اس سال بھی اپنی موٹر سائیکل کے نئے 2017 ماڈل متعارف کروا دیئے ہیں۔ نہ صرف یہ کہ 2017 ہونڈا موٹر سائیکلوں کو عوام کے سامنے پیش کردیا ہے بلکہ کارخانے میں ان کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ گو کہ نئے ماڈلز کی وضع قطع پرانے سالوں میں پیش کی جانے والی موٹر سائیکلوں جیسی ہی ہے تاہم ان پر نئے اسٹیکرز مجموعی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی چند ایک چھوٹی موٹی ظاہری تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا مقصد موٹر سائیکلوں کو پہلے سے زیادہ دلکش بنانا ہے۔

Honda Bikes 2.0

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.