ہونڈا سِوک 2016 کا تفصیلی معائنہ بمع تصاویر اور ویڈیو

1 429

اگر آپ ہونڈا سِوک کا تفصیلی معائنہ کرنا چاہتے ہیں تو اِدھر اُدھر جانے کی بالکل ضرورت نہیں۔ ہم انتہائی تفصیل سے نئی سِوک کا تصویری اور ویڈیو دونوں صورت میں جائزہ پیش کر رہے ہیں جو یقیناً آپ کے لیے بہت سی دلچسپ معلومات سے بھرپور ہوگا۔

ہونڈا سِوک 2016 کی خاص چیز جس سے آپ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے وہ ہے اس کا نیا کلسٹر جو مکمل طور پر خود مختار ہے اور اسے ہونڈا کے روایتی نیلے رنگ سے مزین کیا گیا ہے۔ یہ فیراری 458 سے مماثلت رکھتا ہے اور اسی کی طرح تین سیکشنز میں منقسم معلومات دکھاتا ہے۔ نیوی گیشن کا نظام بھی پہلے کی نسبت بہتر بنایا گیا ہے اور ٹچ اسکرین ڈسپلے کی ریزولیشن بھی بہت اچھی ہے۔ اندرونی حصہ بالخصوص ڈیش بورڈ پر بٹنز کی بھرمار نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ بہت صاف و شفاف لگتا ہے۔اس کے علاوہ پچھلی جانب کیمرہ اور چھت پر سن روف بھی شامل ہیں۔

Honda Civic 2016 look

اس کا انجن 1500 سی سی وٹیک رکھا گیا ہے۔ تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انجن کے اوپر موجودہ آئل کیپ پر SAW OW-20 گریڈ انجن آئل لکھا ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ انجن 173 ہارس پاور فراہم کرسکتا ہے۔ یہ گاڑی ہونڈا CVTیا پھر 6 مینوئل ٹرانسمیشن نظام کے ساتھ پیش کی جائے گی۔

نیچے موجود تصاویر اور ویڈیوز میں ہونڈا سِوک 2016 کو چاروں طرف سے دیکھا جاسکتا ہے جس میں دن کی روشنی میں کام کرنے والی ایل ای ڈی لائٹس، اگلی جانب خوبصورت گرل، انگریزی حرف C کی طرز پر بنائی گئیں پچھلی لائٹس اور دیگر نمایاں چیزیں شامل ہیں۔ گاڑی کے پچھلے حصے میں سامان رکھنے کی جگہ کی وسعت بھی بہت زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر نئی سِوک کا انداز کافی جذباتی ہے جو اسپورٹس کار کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔

مزید آپ خود تصاویر اور ویڈیو میں ملاحظہ کریں، اگر سب کچھ ہم ہی نے بتا دیا تو پھر آپ کیا دیکھیں گے؟

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.