پاکستان میں ہونڈا سِوک کا ارتقا

0 383

نئی ہونڈا سِوک 2016ء نے سب کو ششدر کردیا ہے۔ ہونڈا کے مداحوں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے ہم نے سوچا کیوں نہ پاکستان میں آنے والی سِوک کی تمام جنریشنز کا موازنہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں پہلی بار 1994ء میں پانچویں جنریشن سِوک پیش کی گئی تھی اور ہمیں امید ہے کہ دسویں جنریشن کی سِوک آئندہ سال ستمبر تک پاک سر زمین پر آجائے گی۔

یہاں ہم پیچیدہ تکنیکی باتوں کے بجائے عمومی لیکن خاص باتیں لکھ رہے ہیں تاکہ ہمارے قارئین آسانی سمجھ سکیں۔

پانچویں جنریشن کی سوِک دنیا بھر 1991ء متعارف کروائی گئی اور اس کی تیاری 1995ء تک جاری رہی۔ اسی دوران 1994ء میں اسے پاکستان میں بھی پیش کیا گیا۔ یہ سِوک کے مداحوں میں ڈولفن طرز کی وجہ سے کافی مشہور ہوئی۔

چھٹی جنریشن کا آغاز 1996ء سے ہوا جو 2000ء کو ختم ہوا۔ یہ دو مختلف انجن کے ساتھ پیش کی گی گئی جس میں EXi – 1500 سی سی انجن اور Vti کے لیے 1600 سی سی V-Tec انجن شامل تھا۔ اس میں مینوئل یا خودکار ٹرانسمیشن کے انتخاب کا آپشن دیا گیا تھا۔

ساتویں جنریشن کی ہونڈا سِوک پاکستان میں 2001ء سے 2005ء تک دستیاب رہی۔ گذشتہ جنریشنز کی طرح اس میں بھی دو مختلف انجنز اور دو ٹرانسمیشن میں سے ایک کے انخاب کا آپشن شامل تھا۔

آٹھویں جنریشن سوِک کو ہونڈا پسند کرنے والے ‘ری بورن’ (نئے جنم) کے طور پر یاد کرتے ہیں۔ یہ پاکستان میں 2006ء سے 2011ء تک پیش کی جاتی رہی۔ ہونڈا نے 1500 سی سی ماڈل ختم کر کے 1800 سی سی R18 انجن متعارف کروایا۔ اس کے علاوہ VTEC کی جگہ i-VTEC نے لے لی اور خودکار ٹرانسمیشن کو مقامی مارکیٹ میں بہت پزیرائی حاصل ہوئی۔

نویں جنریشن سِوک تو آج بھی ہماری سڑکوں پر رواں دواں نظر آتی ہے۔ یہ 2012ء میں پاکستان آئی اور اب تک ہونڈا شورومز میں دستیاب ہے۔ اس میں پچھلی جنریشن والا R18 انجن ہی ہے لیکن اسے کئی ایک تبدیلیوں کے ساتھ مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

اب بات کرتے ہیں دسویں جنریشن ہونڈا سِوک کی جو آئندہ سال یعنی 2016ء کے آغاز میں دنیا کے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگی اور ہمیں امید ہے کہ ستمبر 2016ء تک ہونڈا کے پاکستانی مداحوں کے لیے بھی پیش کردی جائے گی۔ اس میں 1500 سی سی ٹربو چارجڈ انجن ہے۔ اس کے علاوہ ہونڈا سِوک 2000 سی سی NA انجن کے ساتھ بھی دستیاب ہوگی تاہم اس کی پاکستان آمد کے امکانات بہت کم ہیں۔

front

SideProfile

back

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.