اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم، موٹر وے پر 500cc موٹر سائیکلوں کی اجازت

0 174

اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے ایک حکم کے ذریعے 500cc موٹر سائیکلوں کو موٹر وے (M-2) پر سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ البتہ یہ فیصلہ اب بھی IG نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NH&MP) کی منظوری سے مشروط ہے۔

PakWheels.com سے بات کرتے ہوئے لاہور بائیکرز کلب کے ایک سینئر رکن نے کہا کہ اگر موٹر وے پولیس موٹر سائیکلوں کو موٹر وے پر سفر کی اجازت دیتی ہے تو بائیکرز کو ٹیسٹ کے بعد ایک اور لائسنس لینا پڑے گا اور یہ لائسنس موٹر وے پر سفر کے لیے مخصوص ہوگا۔ اس کے علاوہ سیفٹی گیئرز اور بائیکرز کی لین کے حوالے سے طے شدہ SOPs ہوں گی اور ان پر عملدرآمد کرکے ہی موٹر سائیکل سواروں کو موٹر وے پر سفر کی اجازت ہوگی۔

موٹر وے آرڈیننس 2000ء کے مطابق موٹر وے پر موٹر سائیکلوں کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں، درخواست گزار کے وکیل بابر ستار نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کئی ممالک ہیوی بائیکس کو موٹر ویز پر جانے کی اجازت دیتے ہیں اور یہ معاملہ کئی سالوں سے زیر التوا ہے۔ پہلے 2011ء میں موٹر وے پولیس نے موٹر سائیکلوں پر سے پابندی ہٹائی تھی، لیکن 2014ء میں پھر لگا دی گئی اور تب سے اب تک ہر سماعت کے بعد موٹر وے پولیس اس کے خلاف حکمِ امتناعی لے لیتی ہے۔

عدالتی حکم نامہ یہ ہے:

جب موٹر وے بنی تھی تو موٹر سائیکل سواروں کو 500cc سے زیادہ کی موٹر سائیکلوں کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت تھی، البتہ کجھ عرصہ بعد نامعلوم وجوہات کی بناء پر حکام نے موٹر سائیکل سواروں کو موٹر وے استعمال کرنے سے روک دیا۔ لیکن اب بائیکرز کمیونٹی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (NH&MP) کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ انہیں موٹر وے پر سفر کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر پیشرفت ابھی جاری ہے، تازہ ترین خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.