بھارتی شخص طویل القامت گاڑی کا ریکارڈ بنانے کے لیے پُر عزم

0 170

سال 2005 کی گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھارتی شہری سدھاکر یادو کا نام پہلی بار اس وقت شامل ہوا جب انہوں نے دنیا کی سب سے اونچی تین پہیوں والی سائیکل بنائی تھی۔ اب ایک دہائی بعد سدھاکر یادو نے ایک بار پھر گینز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہونے کے لیے دنیا کی سب سے طویل القامت گاڑی بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ

ہم گینز ورلڈ ریکارڈ کے لیے سب سے بڑی گاڑی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ ایک منفرد ریکارڈ ہوگا اور مجھے امید ہے کہ یہ ہمارے ہی نام سے منسوب ہوگا۔

طویل القامت گاڑی کی شکل 1922 کی فورڈ ٹرنر جیسی بنائی گئی ہے۔ یہ 26 فِٹ (8 میٹر) اونچی ہوگی یعنی ڈبل ڈیکر بس کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوگی۔ جبکہ اس کی لمبائی 50 فٹ ہوگی۔ مختلف پرزوں سے تیار ہونے والی یہ گاڑی ایک F1 گاڑی جتنا شور پیدا کرے گی کیوں کہ حجم کے اعتبار سے اس میں انجن بھی طاقتور لگوانا ہوگا۔

سدھاکر یادو گاڑیوں کے شوقین ہیں اور اپنی گاڑیوں کو مختلف انداز میں ڈھالنے کا ذوق بھی رکھتے ہیں۔ بھارت کے شہر حیدرآباد کے جنوب میں انہوں نے گاڑیوں کا ایک عجائب گھر بھی بنایا ہوا ہے جہاں مختلف انداز کی گاڑیاںموجود ہیں۔ ان میں باتھ روم کے کموڈ، بینگن کی شکل اور لپ اسٹک جیسی عجیب اور منفرد شکل والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

_85955068_60497f77-616c-4404-ba2b-e0caf29afd56

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.