کراچی-کوئٹہ لگژری سلیپر بس سروس کا آغاز

0 1,041

کراچی سے کوئٹہ جانے والے مسافروں کو سہولت دینے کے لیے 18 جنوری 2018ء سے ایک لگژری بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

بذریعہ سڑک سفری تجربے کو آرام اور لگژری کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے کراچی سے کوئٹہ جانے والی بس سروس اپنا سفر شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ صوبائی دارالحکومتوں کے درمیان یہ لگژری بس سروس مسافروں کے لیے آرام دہ سفر کی جانب ایک بڑا قدم ہوگی۔ “سپر انٹرنیشنل” نامی بس سروس اپنے صارفین کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ آپ کے سفر کو غیر معمولی حد تک آرام دہ بنانے کا ایک پہلو ہے بس میں موجود سونے کی سہولت۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی کا نعرہ ہے “Sleep Well Live Well”۔ اب تھکاوٹ کا بہانہ نہیں چلے گا کیونکہ آپ کو اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے سونے کا کافی موقع ملے گا (پورے 7 گھنٹے)۔

اس بس سروس کے آغاز سے قبل کمرشل بس سروس کے ذریعے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان فاصلہ تقریباً 10 گھنٹے میں مکمل ہوتا تھا۔ کراچی-کوئٹہ لگژری سلیپر بس سروس کے ساتھ آپ 7 گھنٹے میں منزل تک پہنچ جائیں گے، یعنی آپ کے 3 گھنٹے بچیں گے۔ سفر کا دورانیہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ سپر انٹرنیشنل اپنے مسافروں کو مختلف سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔ یہ بسیں آن بورڈ آڈیو اور وژوئل انٹرٹینمنٹ سسٹم LEDs سے لیس ہیں جو ہر نشست کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔ یہ مسافروں کے تجربے کو مزید بہتر بنائیں گی۔ صارفین کو کھانے پینے کی اشیاء اور تکیے وغیرہ بھی فراہم کیے جائیں گے۔

سپر انٹرنیشنل بس سروس ہفتہ بھر ایک دن چھوڑ کر کراچی کے علاقے صدر سے روانہ ہوگی۔ صوبائی دارالحکومتوں کے درمیان اس بس سروس کا کرایہ 3000 روپے فی کس ہے۔ یہ ایک زبردست سروس ہے، جو سڑکوں پر کاروں کی تعداد میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرے گی، یوں ایک ماحول دوست اور زیادہ صاف پاکستان میں دھوئیں کے اخراج میں کمی لائے گی۔

پاکستان کی آٹوموٹِو صنعت کے بارے میں ایسی ہی دیگر خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.