مرسڈیز AMG وی12 – سوپر کارز کی فہرست میں نیا اضافہ

0 262

ایسا لگتا ہے کہ مرسڈیز AMG جی ٹی وی8 تمام تر حسن کے باوجود شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کرپائی جس کی وجہ سے مرسڈیز نے وی 12 انجن کے ساتھ نئی سوپر کار پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپورٹس کار کے شعبے میں اس وقت گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی مرسڈیز سر فہرست ہے تاہم اس کے باوجود سوپر کارز کے شعبے میں ایک خلا موجود تھا جسے مرسڈیز AMG وی 12 پُر کرنے آرہی ہے۔

ماضی میں دنیا کی تیز ترین کار SLR مک لارن 722 مرسڈیز کی سوپر کار تصور کی جاتی تھی لیکن SLS AMG اور پھر AMG جی ٹی پیش کیے جانے کے بعد اس تصور کو ٹھیس پہنچی ہے کیوں کہ یہ دونوں دراصل سوپر کار کے زمرے میں نہیں آتیں بلکہ انہیں اسپورٹس کار کہا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ 12 سیلنڈر کی ہائبرڈ گاڑی جو برقی موٹر اور بیٹری کے ساتھ تمام لوازمات سے لیس ہو تو اسے سوپر کار کہنا حق بجانے ہے۔ یہ سب جاننے کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ مرسڈیز AMG وی 12 بلاشبہ لافراری، پورشے 918 اور مک لارن پی1 کے ٹکر کی گاڑی ہوگی۔

اس حوالے سے مرسڈیز کا کہنا ہے کہ “12 سیلنڈر انجن کی حامل یہ گاڑی جی ٹی سے زیادہ بہتر ہوگی جس میں ایندھن کی بچت کے ساتھ وہ تمام خصوصیات شامل ہوں گی جس سے یہ اپنی ہم عصر گاڑیوں کے درمیان جاری مقابلے میں نمایاں مقام حاصل کرسکے” ۔

امید ہے کہ اس نئی ہائبرڈ ہائپر کار کی شمولیت سے مرسڈیز گاڑیوں کی فہرست میں نیا اضافہ ہوگا اور یہ گاڑی محض مرسڈیز AMG جی ٹی کی جگہ لینے کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔ بہرحال، مرسڈیز بہتر سے بہتر کی جانب گامزن ہے اور یہی تو اس کے صارفین چاہتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.