اب وزراء بھی ٹول ٹیکسز ادا کریں گے: NHA

0 187

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اب قومی شاہراہیں استعمال کرنے والے وفاقی و صوبائی وزراء کے علاوہ سینیٹرز سے بھی ٹول ٹیکس اکٹھا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے وزراء اور سینیٹرز کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی سے دیا گیا استثناء ختم کردیا ہے اور اب عوام کی طرح وہ بھی ٹول پلازوں پر ٹیکس ادا کریں گے۔ مزید یہ کہ NHA صارفین کی مدد کے لیے iOS ایپ بھی جاری کرے گی۔ یہ ایپ مسافروں کو معلومات بالخصوص NHA کے جاری اور مکمل منصوبوں کی علاقائی تفصیلات اور مالیاتی پالیسی کے بارے میں تفصیلات، ٹول کے نرخ اور روڈ سیفٹی گائیڈلائنز سے آگاہ کرنے میں مدد دے گی۔

مزید برآں، اس ایپ کی ایک خصوصیت اس کے انٹرایکٹو نقشے اور سفر کی منصوبہ بندی کے فیچرز ہیں۔ NHA انہی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے پہلے ہی گوگل پلے اسٹور پر اینڈرائیڈ ایپ پیش کر چکا ہے۔

مزید برآں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) ملک بھر میں موٹر ویز اور ہائی ویز پر مسافروں کو زیادہ سہولیات دینے اور فائدے پہنچانے کے لیے ٹول پلازوں اور تنصیبات کو اپگریڈ اور سروس ایریاز کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

حالیہ پیشرفت کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ ہمیں تبصروں میں ضرور آگاہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.