مٹسوبشی لانسر 2016 – نیا انداز اور جدید سہولیات

0 155

پہلے سے بہتر انداز اور جدید سہولیات سے آراستہ مٹسوبشی لانسر 2016 پیش کردی گئی ہے۔ گو کہ پہلی نظر میں یہ ماضی میں تنقید کی زد میں رہنے والے انداز جیسی ہی لگتی ہے لیکن بہرحال جو چیز بہتر ہوئی ہو اس کی تعریف تو بنتی ہے۔ مٹسوبشی موٹرز کا تعلق ٹوکیو، جاپان سے ہے لیکن اس گاڑی کو ادارے کی امریکی شاخ نے پیش کیا ہے۔

لانسر کے نئے انداز میں اگلی جانب خوبصورت بمپرز کے ساتھ گرل اور ایل ای ڈی لائٹس قابل ذکر ہیں۔ مٹسوبشی نے اس بار گاڑی کے پہیوں کو بھی نیا انداز دیا ہے۔ بلکہ یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ نئی تبدیلیوں میں سب سے زیادہ نمایاں نئی لانسر کے 18 انچ پہیے، پچھلی جانب اوپر اٹھا ہوا اسوائر اور چھت پر موجود سن روف ہیں۔ ان تمام چیزوں کو پہلے سے زیادہ عمدگی سے شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ گاڑیاں جو کبھی پاکستان میں ہوا کرتی تھیں!

گاڑی کا اندرونی حصے میں بھی کئی ایک تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئی لانسر میں یو ایس بی پورٹ اور متعددد دیگر سہولیات جیسے خود کار ایئر کنڈیشن اور دھند میں اضافی روشنی ، پچھلی جانب دیکھنے کے لیے خصوصی کیمرہ چمڑے سے بنائی گئیں آرامدہ نشستیں وغیرہ۔

نئی مٹسوبشی لانسر کا 2000 سی سی اور 2400 سی سی انجن پرانے ماڈلز جیسے ہی ہیں۔ علاوہ ازیں اس میں اسپورٹس کار جیسے سسپنشن شامل کیے گئے ہیں۔ یہ گاڑی CVT ٹرانسمیشن اور 5 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن دونوں کے ساتھ دستیاب ہوگی۔ یہ دو مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی جن میں ڈائمنڈ وائٹ پرل (Diamond White Pearl) اور مصری سلور (Alloy Silver) شامل ہیں۔

پاکستان کی نئی آٹو پالیسی منظوری کے مراحل میں ہے جس میں ماضی کی گاڑیوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ دیوان مشتاق موٹر کمپنی ایک بار پھر پاکستان میں اپنے کاموں کا آغاز کرے گی اور ایک بار پھر مٹسوبشی لانسر کی فروخت شروع ہوسکے گی۔ کیوں کہ مارکیٹ میں جتنی زیادہ گاڑیاں ہوگی، اتنی ہی زیادہ صارفین کو آسانی میسر آئے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.