اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ایک مرتبہ پھر مؤ‎خر

0 174

لاہور کا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ، جسے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شروع کیا تھا، ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہو گیا ہے اور ایک مقامی ابلاغی ادارے کے مطابق ناکافی سرمائے کی وجہ سے یہ اگلے سال مارچ تک نہیں آغاز نہیں کرے گا۔

یہ میگاپروجیکٹ 2017ء میں مکمل ہونا تھا لیکن معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والی مقدمے بازی میں پھنس گیا اور کئی مقامات پر اس کی تعمیر روک دی گئی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد تعمیرات کا دوبارہ آغاز ہوا اور حکام نے ٹرین کے آپریشنز کے آغاز کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیا جو مارچ 2018ء تھی۔ لیکن نگران حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ کیے جانے کی وجہ سے یہ منصوبہ مارچ 2019ء تک کے لیے تاخیر کا شکار ہو گیا۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا ہدف لاہور میں عوام کو فوری نقل و حرکت کی سہولت فراہم کرنا اور سڑکوں پر ٹریفک کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

Orange-Line-Metro-Train

یہ ٹرین بجلی پر چلے گی اور ایک مرتبہ میں 1,000 افراد کو لے جا سکتی ہے۔ یہ روزانہ 250,000 افراد کو خدمات دے گی۔ البتہ 2025ء تک یہ گنجائش 500,000  تک کردی جائے گی۔ مزید برآں، اس کا راستہ دو حصوں میں تقسیم ہے؛ ایک 25.4 کلومیٹر کا بلند راستہ اور باقی دوسرا زیر زمین حصہ، جو 1.7 کلومیٹر طویل ہے۔

لاہور اورنج لائن ٹرین ان اسٹاپس سے گزرے گی۔

علی ٹاؤن

ٹھوکر نیاز بیگ

کینال ویو

ہنجروال

وحدت روڈ

اعوان ٹاؤن

سبزہ زار

شاہ نور

صلاح الدین روڈ

بند روڈ

سمن آباد

گلشن راوی

چوبرجی

لیک روڈ

GPO

لکشمی

ریلوے اسٹیشن

سلطان پورہ

UET

باغبانپورہ

شالامار باغ

پاکستان منٹ

محمود بوٹی

اسلام پارک

سلامت پورا

ڈیرہ گجراں

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.