پاک ویلز پشاور آٹو شو 2015 کی تصویری جھلکیاں اور ویڈیو

0 145

پشاور کا نام سن کر اگر آپ کے ذہن میں کوئی منفی خیال آتا ہے تو جناب ایسے خیالات کو رد کردیجیے کیوں کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ یہ تاریخی شہر نہ صرف خوبصورتی سے بھرپور ہے بلکہ یہاں کے شہری بہت ملنسار، خوش طبع اور دلچسپ بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاک ویلز پشاور آٹو شو 2015ء نے توقعات سے زیادہ کامیابی سمیٹی۔

ماضی میں ہونے والے چند افسوسناک واقعات کے باعث پشاور میں تفریحی سرگرمیاں مفقود ہوچکی تھیں۔ اسی لیے جب پاک ویلز نے پشاور میں پہلی بار گاڑیوں کا میلہ سجانے کا اعلان کیا تو اسے ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ پشاور اور گردو نواح کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کا شوق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تقریباً 300 گاڑیوں نے اس میلے میں شرکت کی جن میں امریکا سے درآمد شدہ 4×4 سے لے کر موٹر بائیکس تک سب ہی شامل ہیں۔

پشاور آٹو شو 2015ء کے کامیاب انعقاد پر پاک ویلز نے اسلامیہ کالج، ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر پشاور کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر فخر عالم اور شہری پولیس کے سربراہ مبارک زیب نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور تمام منتظمین کی محنت کو سراہا۔ اگر آپ اس پروگرام میں شرکت سے محروم رہے تو ذیل میں موجود تصویری جھلکیوں اور ویڈیو سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ پاک ویلز اگلا آٹو شو بہت جلد فیصل آباد میں کرنے جارہا ہے اور اگر آپ شریک ہونا چاہتے ہیں تو پھر ابھی سے تیاری کرلیں!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.