حکومتِ پنجاب طالبات کو آسان اقساط پر موٹر سائیکلیں فراہم کرے گی

0 356

ایک مقامی میڈیا ادارے کے مطابق حکومتِ پنجاب نے طالبات کو آسان اقساط پر موٹر سائیکلیں اور اسکوٹرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اگلے سال سے شروع ہونے والی اس اسکیم کا مقصد صوبے بھر میں طالبات کے لیے آسان سفری سہولیات کی فراہمی ہے۔ موٹر سائیکل کے لیے درخواست دینے سے حصول تک کا طریقہ کار جلد ہی پیش کیا جائے کا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین واثق قیوم عباسی نے کہا کہ موٹر سائیکلیں اور اسکوٹرز یونیورسٹی کی طالبات کو دی جائیں گی جبکہ میٹرک اور انٹر کی طالبات کو سفری واؤچرز فراہم کیے جائیں گے۔

مزید برآں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کو بھی موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ صوبے میں 550 کالجز اور 53,000 اسکولز ہیں جن میں تقریباً 50 ملین طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

یہ حکومت کی جانب سے خواتین کو موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا پہلا منصوبہ نہیں ہے۔ ماضی میں ویمن آن ویلز پروجیکٹ کے تحت سینکڑوں سستی موٹر سائیکلیں خواتین کو دی گئی تھیں۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں صرف لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور راولپنڈی کی خواتین کو اس اسکیم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔ البتہ حکومت اس منصوبے کو پنجاب کے دیگر اضلاع تک پھیلانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

ویمن آن ویلز منصوبہ نومبر 2015ء میں خواتین کو موٹر سائیکلیں چلانے میں مدد کے ارادے کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔

اس بارے میں اپنی رائے ذیل میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.