سِول سیکریٹیریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں، سپیشل کمیٹی نے ٹریفک حادثات سے بچاؤ کا ایکشن پلان پیش کیا۔پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کمیٹی کے کو کنوینر شمائل احمد خواجہ اور دوسرے ممبران کے ساتھ مل کرلاپرواہی سے ڈرائیونگ، پرانی گاڑیوں میں مکینیکل خرابی،سٹرکوں کی بناوٹ،ٹریفک قوانین سے غیر علمی،اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے موضوع پر بحث کی کہ یہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔
کمیٹی کی جانب سے پیش کئیے گئے ایکشن پلان پر روڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ کے تحت اگلے دو ماہ میں عملدرآمد کرنے پر زور دیا گیا۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس قانون کے لاگو ہونے سے ٹریفک پولیس اور انجینئرنگ سٹاف کو جہت ملے گی کہ وہ ڈرائیور ٹیسٹنگ،ٹریننگ اورلائسنسنگ سِسٹم مزید بہتر کریں۔