راولپنڈی: ایکسائز کی کارروائی، 35 گاڑیاں ضبط، 434 کے چالان

0 213

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ، راولپنڈی نے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف عام کارروائی کی، جس میں 35 گاڑایں ضبط کرلی گئیں اور 434 کو چالان کیے گئے۔

اس مہم کا بنیادی مقصد ٹیکس نادہندگان کو ہدف بنانا تھا، جن کی گاڑیاں غلط نمبر پلیٹوں یا غیر رجسٹرڈ شدہ نمبروں کی حامل تھیں۔ موٹر-وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی (MRA) راولپنڈی کے افسر سہیل صابر کے مطابق کل نو ٹیموں نے ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ ٹیمیں ٹیکس ڈیفالٹر اور غیر رجسٹر شدہ گاڑیوں کی تلاش کے لیے شہر کے مختلف حصوں میں پھیل گئیں کہ جن گاڑیوں کو بعد ازاں ضبط کیا گیا۔ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل شہزاد نے کی جس میں گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ مختلف ایکسائز انسپیکٹرز باقی ٹیموں کی قیادت کے لیے موجود تھے۔ اتھارٹیز نے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم کر رکھا ہے۔ آپریشن کے دوران ضبط کی گئی کاڑیاں تب تک نہیں چھوڑی جائیں گی جب تک ڈیفالٹرز ٹوکن ٹیکسز ادا نہیں کریں گے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ راولپنڈی نے اس ضمن میں اپنے افسران کو ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور ان سے قانون کے مطابق نمٹنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

جمعرات کو 35 گاڑیاں اور 434 گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ٹوکن ٹیکسز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے چالان کے لیے ضبط کی گئیں۔ محکمے کی جانب سے عوام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کی نشاندہی کریں کہ جن کا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا اور وہ غیر قانونی نمبر پلیٹیں استعمال کرتی ہیں تاکہ انہیں غفلت کی سخت سزا دے کر ٹیکس دائرے میں لایا جا سکے۔ راولپنڈی کے تمام شہریوں کو اپنی گاڑی ضبط ہونے اور بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کے بقایا ٹیکسز ادا کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اپنی رائے نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel