راولپنڈی ٹریفک پولیس نے شہر میں ہیلمٹ پہنو مہم شروع کردی

0 304

راولپنڈی کے شہریوں میں شعور و آگہی پیدا کرنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے ایک ہیلمٹ پہنو مہم شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے زور دیا ہے کہ موٹر سائیکلوں کے لیے ہیلمٹ ایک اہم سیفٹی گیئر ہے اور کئی واقعات میں موٹر سائیکل سواروں کی جان بچا چکا ہے۔ مہم سڑکوں کے ضابطہ اخلاق پر موٹر سائیکل سواروں کو شعور دینے اور انہیں ٹریفک قوانین و ضوابط کی آگہی دینے کا آغاز کرچکی ہے، اتھارٹی نے کہا۔

31 دسمبر 2018ء سے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس دوران ان کی موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہم درست سمت میں چل رہی ہے۔ مزید یہ کہ اب تک اس مہم میں خراب لائٹیں، انڈی کیٹرز اور موٹر سائیکل کے دیگر پرزے بھی درست کیے گئے ہیں۔ ہم شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے ہم سڑک پر آنے سے قبل انہیں مناسب سیفٹی گیئر استعمال کرنے پر زور دے رہے ہیں، CTO نے کہا۔

اس مہم میں کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا کیونکہ قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں، انہوں نے مزید کہا۔

مزید برآں، لاہور کینٹ کی مقامی انتظامیہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی گاڑی کے شیشے رنگین ہیں تو کینٹ کا رخ نہ کریں اور اگر کوئی سیاہ شیشوں کے ساتھ داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے شیشے وہیں بھی صاف کردیے جائیں گے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.