سوزوکی سیاز پاکستان پہنچ گئی!

0 162

پاکستان میں سوزوکی گاڑیاں تیار اور فروخت کرنے والا ادارہ پاک سوزوکی طویل عرصے تک خواب غفلت میں پڑے رہنے کے بعد اب پوری طرح بیدار ہوتا ہوا محسوس ہورہا ہے۔ کم از کم نئی سوزوکی ویتارا کی درآمد اور اس کی جلد پیشکش سے متعلق خبریں پڑھ کر تو یہی اندازہ ہوتا ہے کہ اب پاک سوزوکی روایتی سستی چھوڑ کر نئی گاڑیوں کے ساتھ گاڑیوں کے شعبے میں ایک بار پھر سرگرم ہونے کا فیصلہ کرچکا ہے۔ سوزوکی پاکستان کی ان پھرتیوں کا سہرا نئی آٹو پالیسی کے سر باندھا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ آٹو پالیسی ہی کا کرشمہ ہے کہ جس نے موجودہ کار ساز اداروں کو نئی گاڑیاں متعارف کروانے کی طرف دھکیلا ہے۔

پاک سوزوکی طویل عرصے سے کوشش کر رہا ہے کہ اب اسے چھوٹی اور سستی گاڑیوں کی کمپنی کے بجائے بہترین اور معیاری گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے کے طور پر پہچانا جائے۔گو کہ ماضی میں سوزوکی کزاشی کی پیشکش کا فیصلہ زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا لیکن SUV کے شعبے میں سوزوکی ویتارا کے ساتھ قدم رکھنے کے ارادے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاک سوزوکی اپنی کوشش سے پیچھے نہیں ہٹا۔ لیکن کیا کزاشی کے بعد پاک سوزوکی سیڈان کے میدان سے دستبردار ہوچکا ہے؟ اس کا جواب ہے ‘نہیں’۔ اس بات کا ثبوت حال ہی میں سوزوکی سیاز کی پاکستان آمد سے لیا جاسکتا ہے۔ کراچی کی بندرگاہ پر موجود سوزوکی سیاز کی تصاویر ذیل میں دیکھی جاسکتی ہیں:

سوزوکی سیاز کی ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاک سوزوکی نئی سیڈان کو باضابطہ پیشکش سے قبل پاکستان میں سڑکوں کی صورتحال کے مطابق جانچنا اور پرکھنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ سوزوکی سیاز کا شمار چھوٹی کم قیمت سیڈان گاڑیوں میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں سوزوکی سیاز پیش کی گئی تو یہ ہونڈا سٹی اور ٹویوٹا کرولا (XLi/Gli) کی سخت حریف ثابت ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سوزوکی سیاز – ایک بہترین فیملی سیڈان کہلائے جانے کی حقدار!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.