سوزوکی وِٹارا”آل گرِپ“ سے متعلق وہ سب جو آپکا جاننا ضروری ہے

0 256

جب بات ہو ”کراس اوور“ کی تو سوزوکی کا جواب ہے “وٹارا”۔جو کہ پہلے پہل1988ء میں تخلیق کی گئی۔ ”سوزوکی“ مستقل بنیادوں پر اپنے صارفین کے لئے مناسب پیکج متعارف کرواتی رہی ہے۔
دنیابھر میں سوزوکی کانامKEI گاڑیاں“ بنانے میں خاصی اہمیت کا حامل ہے لیکن اگر ہم ستر کی دہائی کا جائزہ لیں تو”سوزوکی“ کی دلچسپی چھوٹی ”SUVs“ میں بھی کافی نظر آتی ہے جب اس نے مقبولِ زمانہ ”جِمی“متعارف کروائی۔
”سوزوکی وٹارا“ دیکھنے میں کافی سادہ ہے اور پرانی”SUVs“ سے بہت مماثلت رکھتی ہے حتی کہ بیرونی ساخت بھی۔ ”کراس اوور“دیکھنے میں بہت ہی جازبِ نظر، تیزرفتاراورطاقتور لگتی ہے۔کچھ اطراف سے ایسا معلوم پڑتا ہے کہ اس کی چھت زمین سے اوپر کو اٹھائی گئی ہو۔ زمین سے بڑھتی ہوئی اونچائی، بڑے بڑیے سائز کے پہئیے اور فینڈرفلئرز۔ درحقیقت اکثر”کراس اوورز“اسی طرز کی بنی ہوتی ہیں گو کہ انکا دارومدار ایک گاڑی ہوتا ہے یا ”ہیچ بیک“۔ہر وہ ملک جہاں ”سوزوکی وٹارا“ متعارف کروائی گئی اسے اپنی مدمقابل گاڑیوں میں کافی پذیرائی ملی پیمائش کی بات کی جائے تو وٹارا 4175 ملی میٹر لمبی اور 1775 ملی میٹر چوڑی ہے جبکہ 1610 ملی میٹر اونچی بشمول 2500 ملی میٹر پہیوں کا پھیلاؤ اور 185 ملی میٹر سڑک سے اونچائی ہے۔
مادی پیمائش تو بہترین ہے، لیکن اب ہم اس ”بلاگ“کے اہم ترین موضوع کا زکرکرتے ہیں ”آل گرِپ“۔ آپ نے سوزوکی وٹارا ”آل گرِپ“ کا کئی بار تذکرہ سنا ہو گا اور اکثر اوقات آپ اس کشمکش میں مبتلا ہوئے ہوں گے کہ آخر یہ ہے کیا؟ جی،سوزوکی کے مطابق ”آل گرِپ، فور۔ڈبلیو۔ڈی“ہے جو کہ گاڑی چلانے کی چار خصوصیات رکھتا ہے”آٹو، سپورٹ، سنو، اورلاک“- جن کا انتخاب کنسول کے درمیان میں لگے”پش“ اور ”ڈائل ٹرن“ سے کیا جا سکتا ہے۔

آٹو، نِظام
یہ نظام گاڑی کو ”ٹو۔ڈبلیو۔ڈی“میں رکھتا ہے۔ تاہم، جب کمپیوٹر گاڑی کے چلنے کی صلاحیت میں بے قاعدگی کا ادراک کرتے ہیں تو یہ ازخود اسے ”فور۔ڈبلیو۔ڈی“میں تبدیل کر دیتا ہے۔یہ پیٹرول کی مناسب تقسیم کو مدِنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے اور روز مرہ استعمال کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔دوسری طرف ادارے کے ماہرین کے مطابق یہ نظام موسم میں بدلتی صورتحال جیسا کہ بارش کی جانچ کرنے اور اس کے مطابق تبدیل ہونے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

سپورٹ،نِظام
یہ نظام انجن اور”تھرٹل“ کی بہتر کاکردگی کے لئے”ایکسیلریٹر“ اور”ٹورک“کی صلاحیت کو تبدیل کرتا ہے۔”سپورٹ نظام“تیز ہوااور جھکاؤوالی سڑکوں پر بہتر سے بہتر کارکردگی کے لئے مستعدہوکر”فور۔ڈبلیو۔ڈی“کو استعمال میں لاتا ہے۔قصہ مختصریہ نظام جارہانہ ڈراؤنگ اورموڑ کیلئے”تھرٹل“اور سواری کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔

سنوء، نِظام
یہ نظام پھسلن پرزیادہ سے زیادۃ تحفظ فراہم کرنے کے لئے ترتیب دیاگیا ہے، جیسے برف اور مٹی۔سٹئیرنگ اور ایکسیلریٹرپیڈل سے موصول معلومات کے مصابق”سنوء نظام“پھسلن سے پہلے ہی اسکا اندازہ لگا لیتا ہے اور زیادہ سے زیادہ پکڑ کو یقینی بنانے کے لئے ہر پہئیے میں مناسب ”ٹارک“ مہیا کرتا ہے۔یوں ”سنوء نظام،وی۔ایس۔اے“سے مل کر پھسلن والے حالات میں سواری کو ضرورت کے مطابق استحکام دیتا ہے

لاک، نِظام
یہ نظام زیادہ طاقت سے چلنے کے لئے پچھلے پہیوں میں متواتر”ٹارک“ تقسیم کرتا ہے۔اگر کسی وجہ سے گاڑی کہیں پھنس جائے،تو ”ای۔پی۔ایس“ اور دوسرے آلات اس امر کا خیال رکھتے ہیں کہ طاقت کا استعمال صحیح جگہ ہو اور پہیئے کو گہری مٹی اور برف سے نکالنے کے لئے ”ٹارک“زیادہ سے زیادہ میسر ہو۔یوں بریکس کا اِطلاق پھِسلتے پہیوں پرہوتا ہے،اورزیادہ سے زیادہ”ٹارک“پہیوں کی پکڑ کے لئے منتقل ہو جاتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.