بالکل نئی ٹویوٹا کیمرے 2018 : ایک قابل دید گاڑی

0 421

کیمرے پوری دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والی فیملی سیڈان گاڑی کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یہ ایک انتہائی مناسب قیمت پر زبردست فیچرز، کمفرٹ اور قابل اعتماد سواری مہیا کرتی ہے۔ ٹویوٹا نے نئی ٹویوٹا کیمرے 2018 کو 2017 میں نیویارک میں ہونے والے انٹرنیشنل آٹو شو میں متعارف کروایا تھا۔ تاہم حال ہی میں جاپانی آٹو جائنٹ نے اپنی ڈی سیگمنٹ کی سیڈان متعارف کروائی جو کہ جاپانی مقامی مارکیٹ کے لیے بنائی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس ماڈل میں بھی امریکہ والے وریژن کے فیچرز، ڈیزائن اور آلات نصب ہوں گے۔

اپنے امریکی ماڈل کی طرح اس جے ڈی ایم گاڑی کا بھی وہی شاندار ڈیزائن ہے جو آگے سے دیکھنے میں پیچھے کی نسبت کافی چوڑا ہے۔ پتلی ہیڈ لائٹس، چوڑی گرل، اور بڑے ایئر انٹیک جو کہ اس  گاڑی کے اگلے بمپر کے ساتھ چلتے ہوئے اسے ایک شاندار بناوٹ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے ہڈ پر کئی کریکٹر لائنز دیکھی جا سکتی ہیں جو کہ اس کے پچھلے ماڈل کی نسبت کافی کم ہیں۔

6

موجودہ ماڈل کے مقابلے میں نئی کیمرے تھوڑی نیچی ہے جس کا کریڈٹ اس کی روف لائن کو جاتا ہے۔ تاہم سب سے اہم بات اس کے سی پلر پر موجود نشان ہے جو کہ اس کی ڈگی کے اوپر تک جاتا ہے۔ یہ ماڈل ٹویوٹا کے نئے پلیٹ فارم پر سواری کرتا ہے جس کا نام ٹی این جی اے کے ہے۔

توقع ہے کہ یہ گاڑی ٹی آر ڈی اور ماڈلسٹا باڈی پیکج میں فراہم کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق ماڈلسٹا میں مناسب باڈی کٹ اور سامنے کا حصہ مختلف ہوگا اور نئی سائیڈ سکرٹ کے ساتھ سپیشل الائے وہیلز ہوں گے۔ جبکہ ٹی آر ڈی تھوڑی سٹائلش اور سپورٹی ہوگی جس میں سپورٹس بمپر ہوگا، غصیلی سائیڈ سکرٹ اور لو پروفائل الائے وہیلز ہوں گے۔

4 3 5 2

نئی ٹویوٹا کیمرے 2018 کا جاپانی وریژن 3 طرح کی پاور ٹرین میں آنے کی توقع ہے جن میں پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ شامل ہیں۔ مزید یہ کہ ہائبرڈ وریژن کو اس کے مسلسل آنے والے ٹرانسمیشن سے ملایا جائے گا جبکہ باقی دونوں انجنوں کو نئے 8 سپیڈ آٹو میٹک سے ملایا جائے گا۔ ابھی اس بات کا پتہ لگانا باقی ہے کہ کیا جے ڈی ایم کیمرے اسین ماڈل کا عکاس ہے لیکن اس نئی جنریشن کی دکھاوٹ تو بہت بولڈ اور نئی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.