ٹویوٹا پریئس جی ایس: ان دیکھا ویرینٹ

0 537

ٹویوٹا پریئس 1997 سے مغربی دنیا کی ایک انتہائی مقبول کار ہے۔ ٹویوٹا پریئس مغربی مارکیٹ میں آنے والی پہلی ہائبرڈ گاڑی ہے جو انتہائی قلیل مدت میں بہت زیادہ تعداد میں فروخت ہوئی۔ مغربی دنیا کی طرح، پریئس نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی راہ 2010 کے آس پاس بنائی اور پاکستانی سڑکوں پر پائی جانے والی ایک عام گاڑی بن گئی۔ 2011-2014 تک ٹویوٹا پریئس مختلف ویریئنٹس میں آئی جن میں سے ایک پریئس جی ایس (پریئس جی سپورٹس کے نام سے جانا جانے والا) ویریئنٹ بھی تھا۔ یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ ویریئنٹ پریئس کے روائیتی ماڈلز سے کیسے مختلف تھا۔

2

3

7

اندرونی ساخت:
4

5

6
پریئس کے دوسرے ویریئنٹس کے مقابلے میں یہ زیادہ کھلا اور سپورٹی احساس دلاتا ہے۔ سٹئیرنگ وہیل لیدر کور سے ڈھکا ہوا ہے جو کہ ایک ریڈ دھاگے سے سلا ہوا ہے۔ اسی طرح سے سیٹس دانے دار فائبر سے ڈھکی ہوئی ہیں جو کہ لال دھاگے سے سلا ہے۔ پلش بلیک اندرونی ساخت کے ساتھ یہ ریڈ آوٹ لائن پریئس کے اس ویریئنٹ کی بنیادی شان ہے۔ لگثری گیئر ناب اور ریڈ آوٹ لائن والے کارپٹ میٹس اس کی اندرونی ساخت کے دوسرے ایڈ آن میں شامل ہیں۔ تاہم پریئس جی ایس کا 2014 ماڈل بٹن والے گیئر شفٹر کے ساتھ آتا ہے۔

بیرونی ساخت:
toyota-prius-s-touring-selection-gs-1-8-2013-6668509
پریئس جی ایس کی بیرونی ساخت 2011-2014 تک آنے والے روائیتی پریئس کے ماڈلز سے تھوڑی مختلف ہے۔ مٹیلک گرے لو پروفائل الائے رمز کے درمیان میں GS کا مونوگرام لگا ہے۔ مزید یہ کہ بمپرز کا لے آوٹ اس ویرینٹ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ سامنے کا بمپر کافی بڑا ہے اور سامنے کی پوری گرل کے لیے جگہ فراہم کرتا ہے۔ فوگ لیمپس کے علاوہ سامنے کا بمپر ایمرجنسی لیمپس اور ایل ای ڈی سٹرپس سے بھی لیس ہے۔ تاہم پچھلا بمپر باڈی کٹ ایکسٹینشن کے ساتھ آتا ہے۔ پچھلی لائٹس میں بلیک ٹنٹ کا ٹچ بھی شامل ہے۔
اس کے مقبولیت حاصل نہ کرنے کی وجوہات:
بہت زیادہ فروخت کی صلاحیت ہونے کے باوجود پریئس جی ایس اپنی زیادہ قیمت ہونے کی وجہ سے مقبولیت حاصل نہ کر پایا۔ فروری 2017 میں پریئس جی ایس 2013 کی قیمت 27,00,000 روپے کے لگ بھگ ہے۔ جبکہ 2014 ماڈل کی قیمت 29,00,000 روپے تک پہنچ جاتی ہے۔ رجسٹریشن کے اخراجات کو بھی شامل کریں تو پریئس جی ایس 2013 ہمیں 30 لاکھ روپے میں ملتی ہے۔ اور جب 30 لاکھ روپے کی قیمت کی بات آتی ہے تو ویزل اور ہونڈا سوک ٹربو اس کے طاقتور مدمقابل ہیں جو پریئس جی ایس کی فروخت کی صلاحیت کو ختم کر دیتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.