ٹویوٹا S-FR خیالی اسپورٹس کار پاکستان کے لیے GT86 ثابت ہوگی

0 183

ٹوکیو موٹر شو 2015 کے آغاز میں ابھی کچھ ہفتے باقی ہیں لیکن کار ساز اداروں کی جانب سے نت نئی خیالی گاڑیوں کی پیش کش کا سلسلہ جاری ہے۔ نسان وژن گراں تورزمو، ہونڈا کی ایف سی وی اور سوزوکی کی طرف سے تین خیالی گاڑیاں پیش کرنے کے اعلان کے بعد اب ٹویوٹا نے بھی S-FR خیالی اسپورٹس کار ٹوکیو موٹر شو میں دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس وقت گاڑیاں بنانے والے جاپانی ادارہ ٹویوٹا GT86 پیش کر رہا ہے جسے اسپورٹس کار کے زمرے میں بہت زبردست پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹویوٹا کی یہ نئی خیالی گاڑی بھی GT86 کے کامیاب تجربے کے بعد پیش کی جارہی ہے۔

اس خیالی گاڑی کا انداز GT86 جیسا ہی ہے لیکن اس کا حجم مذکورہ گاڑی سے کہیں چھوٹا ہے۔ اگر اسے GT86 اور منی کاپر (Mini Cooper) کا ملاپ کہا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ اعداد و شمار کےحساب سے یہ خیالی گاڑی GT86 سے 10 انچ چھوٹی اور 3 انچ پتلی ہے اور اس کی مجموعی لمبائی صرف 157 انچ ہے۔ اسے اسپورٹس کار ہی کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جس میں انجن اگلی جانب اور رفتار پچھلے پہیوں سے آتی ہے۔ اس میں 6 اسپیڈ مینویل ٹرانسمیشن، علیحدہ سسپنشن اور 2،2 سیٹیں اگلی اور پچھلی جانب لگائی گئی ہیں۔

ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ

یہ خیالی گاڑی S-FR آسان، ہموار، اور مسافروں کے موافق سفری تجربہ فراہم کرے گی جس سے گاڑی اور ڈرائیور دونوں کے درمیان ایک تعلق پیدا ہوسکے۔

ٹویوٹا ایک سادہ سی اسپورٹس کار بنانے کی کوششوں میں ہے جس میں صارفین اپنی من پسند تبدیلیاں بھی کروا سکیں۔ جاپانی ادارہ چھوٹی اور سستی اسپورٹس کار بنانے کی طرف راغب نظر آتا ہے جو مشہور مزدا MX-5 کا مقابلہ کرسکے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات 30 اکتوبر کو شروع ہونے والے 44ویں ٹوکیو موٹر شو کے ساتھ ظاہر کی جائیں گی۔

ہونڈا ایٹلس کی جانب سے ہونڈا CR-Z اسپورٹس کار پاکستان میں پیش کیے جانے کے بعد روایتی حریف ٹویوٹا کی جانب سے بھی اتنی بہادری کی امید رکھی جاسکتی ہے کہ وہ بھی اس گاڑی کو مستقبل میں یہاں پیش کرے۔ کون نہیں چاہے گا کہ مختصر، سستی اور دلچسپ گاڑی کو چلانے کا موقع گنوائے۔ جس طرح ہم نے نسان گندھارا موٹرز کو چند گاڑیاں پاکستان میں پیش کرنے کا مشورہ دیا اسی طرح ہم ٹویوٹا انڈس موٹرز کو بھی اس گاڑی کو پاکستان میں دستیاب کرنے کا مشورہ دینا چاہیں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.