یونائیٹڈ براوو لانچ – قیمت ساڑھے آٹھ لاکھ روپے

0 847

اس سال جس کار کا سب سے زیادہ انتظار تھا، وہ بالآخر 8 ستمبر 2018ء کو لانچ کردی گئی۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں یونائیٹڈ براوو کی، جسے ہوٹل فلیٹیز، لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں لانچ کیا گیا۔ تقریب میں کمپنی کی جانب سے کار کی آفیشل قیمت اور تکنیکی تفصیلات سے بھی پردہ اٹھایا گیا۔

800cc یونائیٹڈ براوو کمپلیٹلی بلٹ یونٹ (CBU) ہے جس کی قیمت 850,000 پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ ایک فرسٹ پیسنجر کار ہے جسے کمپنی نے سوزوکی مہران کے مقابلے پر متعارف کروایا ہے۔

8

براوو 3-سیلنڈر پر مشتمل واٹر کول انجن اور 4-اسپیڈ منیول ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے جو 40 bhp اور 60 nm ٹورک بناتا ہے۔ فی الحال، کار تین رنگوں میں دستیاب ہے: سفید، بھورے (گرے)، اور سرمئی (سلور)۔

کار درج ذیل خصوصیات سے لیس ہے:

ریئر ویو کیمرا

2 کپ ہولڈرز

لکڑی کے پینلز

فوگ لائٹس

الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ

ایئر کنڈیشننگ

الائے ویلز

یوایس بی پورٹس

سیٹ بیلٹ وارننگ انڈیکیٹر

United Bravo

Bravo

4

3

2

1

 

تقریب میں، کمپنی نے اپنے 1000cc پک اپ – پنجند کی آفیشل لانچ کا اعلان بھی کیا۔

7

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے، یونائیٹڈ آٹوز کے CEO ثناء اللہ چودھری کا کہنا تھا کہ ’’کار بہت جلد ہمارے 3S ڈیلرشپس پر چند ہی دنوں میں ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔‘‘

علاوہ ازیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چند مہینوں میں اس کا آٹومیٹک ورژن بھی لانچ کریں گے اور کمپنی 2019ء میں الیکٹرک کاریں پیش کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

یونائیٹڈ براوو کے لانچ کا براہِ راست منظر یہاں دیکھیے:

کار کے تفصیلی ریویو کے لیے ہمارا بلاگ اور یوٹیوب چینل دیکھتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.