یاماہا کی جانب سے 2016 کی فہرست میں جدید بائیکس شامل

0 339

میں آج ایک اعتراف کرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔ یاماہا کی بائیکس سے اعتراف محبت! آج سے پہلے میں اس حوالے سے کافی کشمکش کا شکار تھا لیکن جب سے میں نے یاماہا کی نئی اسپورٹس بائیک ‘یاماہا XSR900’ دیکھی ہے، میں خود کو اظہار پسندیدگی سے نہیں روک سکا۔ کیا ہی دلکش و دلفریب انداز ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جب آپ اسے دیکھیں گے تو دیکھتے رہ جائیں گے! اور میری طرح بے ساختہ اس کی خوبصورتی کی تعریف کرنے لگیں گے۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بائیک کو آپ کسی خاص زمرے تک محدود نہیں کرسکتے۔ کچھ لوگ اسے کمزور انجن اور ہلکے وزن والی کیفے ریسر سے تعبیر کر رہے ہیں لیکن میرے خیال سے ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

یہ تو محض ایک نمونہ ہے۔ یاماہا تو ایسی کئی ایک بائیکس حال ہی میں پیش کرچکا ہے جن کا کوئی ثانی نہیں۔ ایک طرف آپ کے پاس کچھ پرانے سے انداز والی XSR900 موجود ہے تو دوسری طرف مستقبل کی جدت سے ہم آہنگ MT-10 ہے۔ MT-10 میرے ذوق سے کہیں زیادہ آگے کی چیز ہے یا شاید میں ہی بوڑھا ہورہا ہوں اس لیے مجھے زیادہ نقش و نگار والی بائیک کچھ زیادہ ہی ماڈرن لگ رہی ہے۔

یاماہا نے XSR900 کو ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا جو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں منعقد کی گئی تھی۔ یہ دراصل یاماہا کی اسپورٹس بائیک FZ-09 کا جدید ورژن ہے۔ اسے آپ بغیر پروں والی FZ-09 ہر گز مت سمجھیے گا کیوں کہ یاماہا نے اس کو جدید بنانے کے لیے کچھ نئے طریقے بھی آزمائے ہیں۔ مثال کے طور پر یاماہا XSR900 کے تھروٹل کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 8500 سی سی انجن کی رفتار کم کرنے کی قربانی دینا پڑی۔ گوکہ سسپنشن کا انداز FZ-09 والا ہی ہے لیکن یاماہا نے اسے اسسٹ کلچ اور ٹریکشن کنٹرول سے مزین کیا ہے۔

یاماہا نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہو رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کا آنے والا مستقبل بھی بہت تابناک ہے۔

اب اگر بات کریں MT-10 کی تو یاماہا نے اسے بالکل ہی مختلف ڈیزائن کیا ہے۔ پہلی نظر میں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی ایسی فلم کے لیے بنائی گئی ہے جس میں مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں کی جاتی ہیں۔ جیسے ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز ٹرانسفر میں روبوٹس اور گاڑیاں دکھائی گئی ہیں۔ اس کا رنگ دیکھ کر بیٹ مین کی موٹر بائیک یاد آتی ہے جو گہرے سیاہ رنگ کا لبادہ اوڑھے رکھتی تھی۔ خود یاماہا نے اسے ‘جاپان کی پوشیدہ مہارت’ کے طور پر بیان کیا ہے۔

یاماہا MT-10 ماضی کی شاہکار بائیک YZF-R1S سے اخذ کی گئی ہے۔ اس کے انداز سے محسوس ہوتا ہے کہ یاماہا نے بی ایم ڈبلیو کی بائیکس کو ٹکر دینے کی کوشش کی ہے۔اس میں یاماہا کا 998 سی سی کراس پلین انجن لگایا گیا ہے جو 165 بریک ہارس پاور کی برق رفتار فراہم کرتا ہے۔ بائیک کا وزن 200 کلو گرام سے بھی کم ہے اس لیے یہ رفتار کسی بھی جذباتی ذہن کو سکون پہنچانے کے لیے کافی ہے۔ MT-10 کی دیگر خصوصیات پر نظر ڈالیں تو اس میں ABS، کروز کنٹرول، سفری انداز کے مختصر موڈز وغیرہ شامل ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.