یاماہا کی نئی اسپورٹس کار؛ فارمولا 1 ڈیزائنر کا شاہکار

1 318

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یاماہا موٹر کمپنی کا نام موٹر سائیکل بنانے والے معتبر ادارے کے طور پر کیا جاتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ گزشتہ رات ٹوکیو موٹر شو 2015 میں یاماہا نے اپنی پہلی اسپورٹس کار متعارف کروادی ہے جسے ‘اسپورٹس رائیڈ’ کا نام دیا گیا ہے۔ شاید آپ کو نام زیادہ دلچسپ نہ لگے لیکن ہمیں یقین ہے کہ آپ اس گاڑی سے متعلق پڑھیں گے تو تعریف کرے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ خاص طور پر یاماہا استعمال کرنے والوں کے لیے تو یہ اعزاز کی بات ہوگی کہ انہوں نے جس ادارے پر بھروسہ کیا وہ اب ایک نئی جہت کی طرف گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 3 خیالی موٹر سائیکل ٹوکیو موٹر شو میں پیش کرے گا

اسپورٹس رائیڈ کو اگر مختصر اسپورٹس کار کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کہ اس کی چند خصوصیات موٹر سائیکل کے آئیڈیے سے بھی اخذ کی گئی ہیں۔ ان خصوصیات میں سب سے زیادہ قابل ذکر گاڑی کی ساخت ہے جسے کاربن فائبر سے بنایا گیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا مجموعی حجم صرف 748 کلو گرام ہے جو کہ سوزوکی مہران سے تو کم ہے ہی اور بطور ایک اسپورٹس کار تو کافی کم کہا جاسکتا ہے۔ گاڑی کا مجموعی انداز کافی جذباتی اور جارحانہ ہے۔ اس اسپورٹس کار کو فارمولا 1 کے ڈیزائن ڈیزائنر گورڈن مورے نے ڈیزائن کیا ہے۔ بیرونی حصے پر موجود مختلف لائنز اور اینگلز اس کی خوبصورت میں اضافے کے ساتھ گاڑی کی رفتار کی برق رفتاری کے لیے بھی انتہائی موزوں رکھے گئے ہیں۔

2015tms-t40-ncv-a-concept-003-1

گاڑی کے اندرونی حصے پر ایک نظر ڈالیں تو یہ پگانی ہویرا (Pagani Huayra) سے متاثر ہو کر بنایا ہوا لگتا ہے۔ نہ صرف اندرونی حصے کے چاروں طرف بلکہ گیئر ، سامان رکھنے کی جگہ غرض کے ڈرائیور کے سامنے والا پورا حصہ ایسے بنایا گیا ہے جیسے وہ آپ کے گھر کا کوئی خوبصورت کونا ہو۔ اس گاڑی کے انجن سے متعلق لوگوں کا کہنا ہے وہ 1 ہزار سی سی 3 سلینڈر انجن ہوگا جو 70 سے 80 ہارس پاور تک فراہم کرے گا۔ یہ رفتار یوں تو مناسب لگتی ہے لیکن ہلکی اور مختصر گاڑی کو دیکھتے ہوئے اس رفتار کو زیادہ بھی کہا جاسکتا ہے۔

یہ اسپورٹس کار ٹوکیو موٹر شو میں دکھائے گئے دیگر منفرد تصورات میں سے ایک ہے جسے ہم حقیقی طور پر دیکھنا چاہیں گے۔ ٹویوٹا GT86 اور سوبارو BR-Z کے مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یاماہا اسے اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے پیش کر کے اس اسپورٹس کار کو فروخت کرسکتا ہے جس سے ادارے کا نام شعبے میں مزید مستحکم ہوجائے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.