سات وہیکل سیفٹی اسٹینڈرڈز کو فائنل کر لیا گیا ہے، فواد چوہدری

3 7,969

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے سات وہیکل سیفٹی اسٹینڈرڈز کو فائنلائز کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “وزارت نے نئی کاروں میں ان اسٹینڈرڈز کو یقینی بنانے کے لیے کار مینوفیکچررز کو بتا دیا ہے۔”

نئے وہیکل سیفٹی اسٹینڈرڈز:

ایک انٹرویو میں وزیر نے کہا کہ نئے اسٹینڈرڈز میں ایئربیگز، اچھی کوالٹی کے بریکس اور وِنڈ اسکرینز کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “کمپنی کو رات میں بہتر ڈرائیونگ کے لیے اعلیٰ کوالٹی کی ہیڈلائٹس اور بارش میں محفوظ ڈرائیو کے لیے وائپرز لازماً شامل کرنا ہوں گے۔”

ان فیچرز کی شمولیت کے بعد قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لوکل مینوفیکچررز کو انہیں موجودہ قیمت پر ہی انسٹال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ “کمپنیاں ان فیچرز کی قیمت پہلے ہی وصول کر رہی ہے، لیکن اس کے باوجود گاڑیوں میں یہ سہولتیں موجود نہیں ہوتیں۔”

وہیکل سیفٹی اسٹینڈرڈز پر موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کی رائے:

موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ان اقدامات کو سراہا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ “پاکستان میں کاروں کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں، لیکن فیچرز صفر ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کسٹمرز امپورٹڈ گاڑیاں پسند کرتے ہیں۔ “حکومت کو ان اسٹینڈرڈز کو ابھی لاگو کرنا ہوگا، کیونکہ مقامی کاروں میں کوئی سیفٹی فیچرز نہیں ہیں۔”

کوئی میکانزم/باڈی نہیں:

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان میں ایسی کوئی ریگولیٹری باڈی موجود نہیں ہے جو مقامی طور پر بننے والی گاڑیوں کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کو مانیٹر کرے۔

جنوری 2020 میں وزارت صنعت و پیداوار نے لوکل کاروں کی کوالٹی اور ان کے سیفٹی فیچرز کو جانچنے کے لیے اپنے کردار سے انکار کیا۔

MoIP نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ یہ پورا پروسس اس کے مینڈیٹ کا حصہ نہیں ہے۔ اس نے اس میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) کے کردار سے بھی انکار کیا، جو اس کا متعلقہ ڈپارٹمنٹ ہے۔ وزارت کے مطابق EDB صرف چند پہلوؤں کی تصدیق کر سکتا ہے جن میں شامل ہیں:

  • SRO 655(1)/2006 کے تحت آٹو پارٹس کی اسمبلنگ/مینوفیکچرنگ
  • SRO 656(1)/2006 کے تحت گاڑیوں کی اسمبلنگ/مینوفیکچرنگ

‏EDB اس SRO کے تحت صرف امپورٹڈ completely knocked down یعنی CKD یونٹس کی تصدیق کا ہی ذمہ دار ہے۔ سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار افضال لطیف نے بتایا کہ پاکستان میں لوکل مینوفیکچررز کی بنائی گئی کاروں کی جانچ کا کوئی میکانزم موجود نہیں۔

 

Airbags & Safety Features Frauds In Pakistan

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.