کِیا پکانٹو اور سپورٹیج FWD کی بکنگز بند کر دی گئیں

0 3,156

سوزوکی کی جانب سے کلٹس اور آلٹو VXL کی بکنگز بند کیے جانے کے بعد اب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ کِیا نے پکانٹو کی بکنگ بھی بند کر دی ہے۔ یہ کوئی حیران کن خبر نہیں تھی لیکن پھر بھی ہم نے خبر کی تصدیق کیلئے کِیا ڈیلرشپ سے رابطہ کیا۔

کِیا ڈیلرشپ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ کمپنی نے پکانٹو ( آٹومیٹک ویرینٹ) اور کِیا سپورٹیج FWD کی اگلے نوٹس تک بند کر دی ہے۔ اگرچہ انہوں نے اس قدم کے پیچھے وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا لیکن ہم جانتے ہیں کہ سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی کے باعث کمپنی نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

گاڑیوں کیلئے سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی

سیمی کنڈکٹر چپس کے بحران نے فورڈ، بی ایم ڈبلیو، ٹیسلا اور ٹیسلا کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور اب کِیا بھی اسی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ دیگر کمپنیز کی طرح KIA کے پاس نئی گاڑیاں تیار کرنے کے لیے کافی سیمی کنڈکٹر چپس نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے بکنگ روک دی ہے۔

سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی عالمی سطح پر آٹو میکرز کو شدید متاثر کر رہی ہے اور انھیں مجبور کر رہی ہے کہ وہ اپنی پروڈکشن روک دیں۔ دنیا بھر کی کمپنیاں کم ہوتی ہوئی پیداوار اور فروخت کے باعث اربوں ڈالر کھو رہی ہیں۔

مجموعی طور پر عالمی آٹو انڈسٹری منصوبہ بندی سے 4 ملین کم گاڑیاں تیار کرے گی جس کے باعث 110 بلین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ عالمی سطح پر بڑی کمپنیز بھی اس بحران کے باعث شدید نقصان برداشت کر رہی ہیں۔ بدقسمتی سے سیمی کنڈکٹر چپس کا عالمی بحران ہماری مقامی آٹو انڈسٹری کو بھی آہستہ آہستہ اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب ہم کسی مقامی کمپنی کے بارے میں سن رہے ہیں کہ وہ گاڑی کی بکنگ روک رہی ہے بلکہ اس سے قبل ہیونڈائی نشاط، الحاج پروٹون، پاک سوزوکی اور دیگر بھی اپنی بکنگز روک چکے ہیں اور اب کِیا نے بھی بکنگ بند کر دی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چپس کا یہ بحران 2023 تک جاری رہے گا اور بحران ختم ہونے کے بعد بھی انڈسٹری کو سنبھلنے کے لیے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

اب دیکھنا ہے کہ کِیا پکانٹو اور سپورٹیج کی بکنگ کب تک بند رہے گی؟ مزید معلومات کیلئے ہمارے ساتھ رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.