پروٹون گاڑیوں کی قیمتوں کے اضافے بارے نیا اعلان

0 6,068

پروٹون الحاج آٹوموٹیو کیجانب سے ایک مثبت سامنے آیا ہے جس میں کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فریٹ چارجز اور ڈالر ریٹ بڑھنے کے  باوجود گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ گاڑیوں کی ڈیلیوریز میں تاخیر نے انکے صارفین کو مایوس کیا ہے۔ جس کے باعث صارفین کی طرف سے الحاج موٹرز کیلئے منفی جذبات پیدا ہوئے ہیں۔

فریٹ پر آنے والی لاگت اور ڈالر ریٹ

پوری صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ انھوں نے دسمبر 2020 میں CBU یونٹس بک کیے تھے۔ تب سے فریٹ ریٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی قدر میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے. کمپنی نے مزید کہا کہ بہت سی دوسری آٹو کمپنیز نے اخراجات کے بوجھ کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا ہے۔

تاہم الحاج کی جانب سے ایک مختلف پالیسی اپنائی گئی ہے جس میں صارفین پر اضافی لاگت کا بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یہ بوجھ خود اٹھائے گی۔

ملائیشین ماہرین کی خدمات

اس فیصلے کے وجہ بتاتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ صارفین کو یقین دلائیں کی ہر ممکن کوشش کریں گے الحاج موٹرز اپنے صارفین کی قدر کرتا ہے۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ پروٹون ملائیشیا کے تکنیکی ماہرین مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی پیداوار اور معیار کی نگرانی کے لیے ان کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ EDB کی ٹیم نے حال ہی میں الحاج موٹرز کا دورہ کیا اور اسے ایک مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹ جاری کیا جو اسے پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کو تیار  کرنے کے اہل بناتا ہے۔

آخر میں الحاج نے اعلان کیا کہ وہ نومبر 2021 کے آغاز سے مقامی طور پر تیار کی جانے والی پروٹون ساگا کی فروخت کا آغاز کریں گے اور یہ پروٹون ساگا بُک کروانے والوں کیلئے بڑی خبر ہے۔

کورونا کے اثرات

دیگر آٹو کمپنیز کی طرح الحاج آٹوموٹیو پر بھی کورونا نے گہرے اثرات چھوڑے ہیں جس کی وجہ سے کمپنی ساگا اور X70 کے CKD یونٹس کی فراہمی سے قاصر ہے۔

اس تاخیر کی سب سے بڑی وجہ ملائیشیا میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے لگنے والی پابندیاں ہیں، جہاں سے کمپنی مقامی طور پر گاڑیاں تیار کرنے کے لیے CKD کٹس درآمد کرتی ہے۔

کیا آپ بھی پروٹون کے صارفین میں سے ہیں؟ پروٹون کی جانب سے قیمتوں کے بارے کیے گئے اعلان کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟ نیچے دئیے کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.